ایمیزن فائر 7 کڈز ایڈیشن، بچوں کے لیے بہترین

یہ ایمیزن کا فائر 7 کڈز ایڈیشن Fire 7 Kids Edition ہے، جسے بچے "گلابی آئی پیڈ” کہتے ہیں۔

چاہے آپ بچوں کو اسمارٹ فونز اور ٹیبلٹس سے کئی نوری سال کے فاصلے پر رکھنا چاہیں، تب بھی حقیقت یہی ہے کہ آج کے اس تیز دور میں بچوں کی فوری اور موثر خاموشی اور اپنے کام نمٹانے یا آرام کے لیے اس سے بہتر نسخہ شاید ہی کوئی ہو۔ درحقیقت بڑوں کے لیے ٹیبلٹ کچھ اور ہے اور بچوں کے لیے کوئی اور چیز۔ بچوں کے ٹیبلٹ کو ایسا ہونا چاہیے کہ وہ دھماکے میں بھی بچ جائے، اسے چلانا بھی آسان ہو، بچوں کے ساتھ ساتھ والدین کے لیے بھی اور اس میں یہ خاصیت بھی ہو کہ محض پانچ سیکنڈ میں بچے کی مرضی کا مواد سامنے لے کر آئے۔۔۔ ورنہ!

amazon-fire-kid

فائر7 کڈز ایڈیشن یہ تمام ضروریات پوری کر رہا ہے اور وہ بھی محض 100 ڈالرز کی معمولی قیمت پر۔ ہو سکتا ہے آپ میری طرح یہ پوچھیں کہ آخر کون سی دنیا میں 100 ڈالرز معمولی رقم ہے؟ وہ بھی جبکہ عام ایمیزن فائر 7 ٹیبلٹ صرف 50 ڈالرز کا ہے؟ اس کی پہلی وجہ ہے بچوں کے لیے اس کا خوبصورت حفاظتی کیس، جس کی تنہا قیمت ہی 10 ڈالرز ہے۔ پھر کڈز ایڈیشن کے ساتھ ایمیزن فری ٹائم ان لمیٹڈ کی ایک سال کا سبسکرپشن بھی ہے۔ فری ٹائم ڈیوائس کی ڈیفالٹ ہوم اسکرین ہے اور بچوں کے لیے مواد کے ساتھ آتی ہے۔ آپ پیرنٹ پروفائل میں یا آن لائن فری ٹائم ایپ میں استعمال کو مانیٹر بھی کر سکتے ہیں۔ لیکن فری ٹائم ان لمیٹڈ ماہانہ 5 ڈالرز کا ہے اور تین سے 12 سال کے بچوں کے لیے لامحدود مواد رکھتا ہے جن میں کتابیں، وڈیوز، گیمز اور خاص ویب سائٹس شامل ہیں۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

مواد پر بچت کے ساتھ ساتھ آپ کو دو سال کی گارنٹی بھی ملتی ہے، جو تمام پریشانیوں کا حل ہے۔ اگر آپ کا بچہ ٹیبلٹ توڑ دیتا ہے تو ایمیزن اسے مفت میں تبدیل کرے گا۔ آپ خود تصور کیجیے، دلیے سے لے کر دودھ تک اور ڈبل روٹی کے چھوٹے ٹکڑوں سے لے کر جیلی تک، بچوں کے ہاتھ میں فون جائے تو وہ کیا کیا اس پر چپکا دیتے ہیں۔ پھر پھینکنا یا گر جانا ایک الگ مصیبت۔ اس لیے اگر آپ سمجھتے ہیں کہ بچے کے لیے دو سال تک دنیا کا بہترین کھلونا 100 ڈالرز میں خریدنا مہنگا سودا ہے تو اپنا آئی پیڈ اس کے حوالے کردیجیے، مسئلے کا اس سے بہتر حل کوئی اور نہیں ہو سکتا۔

ہو سکتا ہے کچھ چیزیں آپ کو اچھی نہ لگیں جیسا کہ سامنے موجود اسپیکر کی آواز۔ پھر اس کا ڈسپلے بھی ایچ ڈی نہیں جس کی وجہ سے فری ٹائم میں کچھ بہترین اینی میشنز ویسی نظر نہیں آتیں۔ اس کے علاوہ 11.1 جی بی قابل استعمال انٹرنل اسٹوریج بھی سننے میں کم لگتی ہے، بہرحال آپ میموری کارڈ تو استعمال کر ہی سکتے ہیں۔ لیکن اس کمی بیشی کو ایک طرف رکھ دیں تب بھی یہ ٹیبلٹ اپنی ٹارگیٹ audience تک پہنچتا ہے۔ اس کا چھوٹا سائز 8.7 انچ ضرب ساڑھے 5 انچ اسے چھوٹے ہاتھوں کے لیے بہترین بناتا ہے۔ پھر بچے کے لیے اسکرین کا ایچ ڈی، یا retina، ڈسپلے ہونا ضروری بھی نہیں ہے، یہ بڑوں کے چونچلے ہیں۔

ایمیزن فائر7 کڈز ایڈیشن کی بیٹری وڈیوز اور سرفنگ کے ساتھ 8 گھنٹے تک چل سکتی ہے لیکن جو مزیدار بات ہے وہ ہے فری ٹائم کا خاص وقت۔ یہ ایک گھنٹہ استعمال کے بعد بند ہو جاتا ہے اور رات 8 سے صبح 7 بجے تک نہیں چلتا۔ یہی وجہ ہے کہ تین دن کے استعمال کے بعد بھی آدھی بیٹری مل جاتی ہے۔

اس کے مقابلے میں فائر8 کڈز ایڈیشن بھی ہے جس کا تجربہ زیادہ مزیدار ہے لیکن 30 ڈالرز کی واضح بچت کے ساتھ فائر 7 چھ سال سے کم عمر بچوں کے لیے زیادہ مناسب ہے۔ یہ پورٹیبل ہے اور زیادہ پائیدار بھی۔

خریدنے اور مزید تفصیل جاننے کے لیے کلک کریں

Comments are closed.