الکاٹل پاکستان میں i2 کے اشتراک سے فونز متعارف کروانے کے لئے تیار‎

چین کی ایک بڑی اسمارٹ فون ساز کمپنی الکاٹل نے آج مشہور پاکستانی ڈسٹری بیوشن کمپنی i2 Pakistan کے ساتھ اشتراک کا اعلان کیا ہے۔ اس شراکت داری کے نتیجے میں بہت جلد ہی مارکیٹ میں الکاٹل اسمارٹ فون، ٹیبلٹس اور چھوٹے فیچر فونز دستیاب ہونگے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ i2 Pakistan اس سے پہلے دیگر بڑی کمپنیوں جیسے، ایپل، مائیکروسافٹ، لینوو اور ٹیلی نار کو ڈسٹری بیوشن اور وارنٹی کی سہولیات فراہم کررہی ہے۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

الکاٹل پاکستان میں، فرحان خان کی سربراہی میں کام کرے گی، جو اس سے قبل مائیکروسافٹ میں کام کرنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔ فرحان کے مطابق الکاٹل پاکستان میں صارفین کی ضروریات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہر طرح کے موبائل فونز متعارف کروائے گی۔ وہ لوگ جو سمارٹ فونز استعمال کرنا نہیں جانتے یا پھر انکی جیب انہیں اسکی اجازت نہیں دیتی، انکے لیے کم قیمت اور اچھے فیچر فونز متعارف کروائے جارہے ہیں۔

الکاٹل یا i2 Pakistan کی جانب سے ابھی فونز کی قیمتوں کا اعلان یا دستیابی کی تاریخ کے بارے میں معلومات تو فراہم نہیں کی گئیں، تاہم خیال کیا جارہا ہے کہ اگلے ماہ تک یہ فونز پاکستان کے بڑے شہروں میں دستیاب ہونگے۔

Comments are closed.