فون میں ایک ساتھ دو کیمروں کے بارے میں اہم باتیں جانیں

آج کل اسمارٹ آج فونز میں اتنے اچھے کیمرے آنے لگے ہیں کہ انہوں نے ڈیجیٹل کیمروں کا زمانہ تقریباً ختم کر دیا ہے۔ اسمارٹ فون بنانے والی کمپنیوں کے سامنے چیلنج یہ ہوتاہے کہ وزن اور موٹائی کم رکھتے ہوئے کس طرح کیمروں کو بہتر بنایا جائے ۔ اس مسئلے کو دُور کرنے کے لئے اب ایک ہی ڈیوائس میں زیادہ کیمرے لگائے جا رہے ہیں ۔ اگر فون میں سامنے یا پیچھے کی جانب ایک ساتھ دو کیمرے موجود ہوں تو اس کے کیا فوائد ہو سکتے ہیں؟ آئیے آپ کو بتاتے ہیں۔

دُہرا کیمرا آخر ہے کیا؟

اسمارٹ فون کی بیک سائیڈ میں ایک چھوٹا سا کیمرا لینس دیا گیا ہوتا ہے ۔ اسمارٹ فونز میں کیمرہ ماڈیول کافی چھوٹا ہے، کیونکہ فون خود بھی پتلا ہوتا ہے۔ اس مختصر ماڈیول کے اندر ہی لینس کے کئی عناصر کو ڈالنا ہوتا ہے ۔ ان میں امیج سینسر اور آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن کے لئے چھوٹی موٹرز بھی ہوتی ہیں ۔

رات یا کم روشنی میں فون فوٹوگرافی سے بہتر نتائج حاصل کریں

دُہرےکیمرے سیٹ اپ میں آپ کو دو لینس نظر آئیں گے ، جنہیں ایک ساتھ دائیں بائیں یا اوپرنیچے لگایا گیا ہوتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ آلے میں دوپليٹ اور الگ الگ کیمرہ ماڈیول لگے ہیں ۔ ان میں سے ایک پرائمری لینس ہوتا ہے، جو بنیادی کام کرتا ہے۔ دوسرا اضافی روشنی، گہرائی، فوکس کی گئی چیز کے اردگرد اور بیک گراؤنڈ کو بلر کرنے جیسے کام انجام دیتا ہے۔

دُہرے کیمرے والا پہلا فون

دُہرے کیمرے والا اسمارٹ فون سب سے پہلے سال 2011 میں دیکھنے کو ملا تھا۔ HTC Evo 3D اسمارٹ فون میں دُہرا کیمرا سیٹ اپ استعمال کیا گیا تھا تاکہ 3D فوٹو لی جا سکیں ۔ انہیں اسمارٹ فون کی 3D سکرین پر دیکھا جا سکتا تھا ۔ اس کے بعد اس ٹیکنالوجی کے ساتھ تجربات کیے جاتے رہے ، مگر خیال کامیاب نہیں ہوا۔ سال 2014 میں HTC One M8 میں دُہرا کیمرا سیٹ اپ لگا ہوا تھا ۔ یہ کافی شاندار نتائج دے رہا تھا۔ 2016 میں دُہرے کیمروں نے اسمارٹ فونز میں جگہ کی پریشانی کو دُور کرتے ہوئے شاندار رزلٹ دینا شروع کر دیا ۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

کیمرے میں موجود ایچ ڈی آر کیا ہے اور اسے کیسے استعمال کریں؟

دُہرے کیمرے کے نظام کا فائدہ کیا ہے؟

اس حوالے سے دماغ میں سوال اُبھرتے ہیں کہ دُہرے کیمرے سیٹ اپ میں دوسرے کیمرے کو کس طرح استعمال کیا گیا ہے ، اس کی وجہ سے تصاویر کا رزلٹ کیسا ہے ؟ دُہرے کیمرے سے بنائی گئی تصویر واحد کیمرے کے مقابلے میں بہت زیادہ تفصیلات کی حامل ہوتی ہے۔ اس میں فوکس انتہائی عمد ہوتا ہے اور تصویر میں رنگ انتہائی نمایاں ہوتے ہیں۔ کئی بار دُہرے کیمرے سے 1x اور 2x آپٹیکل زوم میں اضافہ کرنے میں بھی مدد ملتی ہے ۔

تصویر کا معیار کئی باتوں پر منحصر ہوتا ہے

اگرچہ دُہرےکیمرے سے نتائج اچھے آئیں، مگر سینسر سائز، پکسلز سائز، اپرچر اور پوسٹ پروسیسنگ بھی اچھی تصاویر کھینچنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ایسا نہیں ہے کہ کوئی عام سا دُہرے کیمرے والا فون آپ کو انتہائی اعلیٰ معیار کی تصاویر بنا کر دے۔ سام سنگ گلیکسی S7 / S7 Edge، گوگل پکسلز، ون پلس 3، LG G5 اور HTC 10 مختصر روشنی میں بہت سے دُہرے کیمرے والے اسمارٹ فونز کے مقابلے اچھی تصاویر لیتے ہیں۔

نوٹ: یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ 125 میں شائع ہوئی

اگر آپ یہ اور اس جیسی درجنوں معلوماتی تحاریر پڑھنا چاہتے ہیں تو گھر بیٹھے کمپیوٹنگ کا تازہ شمارہ حاصل کریں۔

Comments are closed.