بہترین اسکرین ریکارڈنگ پروفیشنل پروگرام مفت حاصل کریں

کہتے ہیں کہ ایک تصویر وہ کام کر سکتی ہے جو سو الفاظ بھی نہیں کر سکتے۔ اگر آپ نے کسی کو کوئی بات سمجھانی ہو تو جتنی مرضی تفصیل بتا دیں، اتنی بات سمجھ نہیں آئے گی جتنی آپ ایک اسکرین شاٹ بھیج کر سمجھا سکتے ہیں۔ اسکرین شاٹ اور اسکرین کی وڈیو بنانے کے لیے آپ ’’ایس تھنکر اسکرین گریبر پرو‘‘ Acethinker Screen Grabber Pro استعمال کر سکتے ہیں۔ اس پروگرام کے ذریعے آپ اسکرین کے کسی بھی حصے کو ریکارڈ کر کے وڈیو بنا سکتے ہیں۔ کسی سافٹ ویئر کی وڈیو بنانی ہو یا پھر کسی گیم کی، اسکائپ پر وڈیو چیٹ کو ریکارڈ کرنا ہو یا اسٹریمنگ پر کچھ دیکھتے ہوئے اس کی وڈیو بنانی ہو، سب کچھ اس پروگرام سے ممکن ہے۔ یہ پروگرام استعمال میں انتہائی آسان ہے، آئیے آپ کو اس کے فیچرز سے آگاہ کرتے ہیں۔

Acethinker Screen Grabber Pro کی مدد سے آپ مکمل اسکرین یا اسکرین کے منتخب کردہ حصے کی بمع آڈیو ریکارڈنگ کر سکتے ہیں۔ یعنی کمپیوٹر اسکرین پر جو کچھ بھی دکھایا جا رہا ہو گا اس کی ریکارڈنگ کر لی جائے گی۔

آئی فون یا آئی پیڈ کی اسکرین کو باآسانی کمپیوٹر اسکرین پر دیکھیں

ریکارڈنگ کے دوران ہی آپ جس طرح کی چاہیں ایڈیٹنگ بھی کر سکتے ہیں تاکہ آپ کی وڈیو مزید بامقصد ہو اور اسے سمجھنے میں آسانی ہو۔ یہی اس کے ذریعے ریکارڈ کردہ وڈیوز اور اسکرین شاٹس کو فوراً دوسروں سے شیئر بھی کیا جا سکتا ہے۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

اگر آپ چاہیں تو ریکارڈنگ کو شیڈول بھی کر سکتے ہیں، یعنی آپ کے منتخب کردہ وقت پر یہ پروگرام اسکرین کی ریکارڈنگ شروع کر دے گا چاہے آپ کمپیوٹر پر موجود ہوں یا نہ ہوں۔

یہ پروگرام ونڈوز اور میک سسٹمز کے لیے دستیاب ہے اور اس کے پروفیشنل ورژن کی قیمت 30 امریکی ڈالر ہے لیکن کمپیوٹنگ کے قارئین کے لیے acethinker نے اس پروگرام کا لائسنس مفت دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس شاندار آفر سے جلد از جلد فائدہ اُٹھائیں اور اپنا پروفیشنل ورژن آج ہی ڈاؤن لوڈ کر کے ایکٹی ویٹ کر لیں:

acethinker-giveaway-2

یہی نہیں اس آفر کے ذریعے آپ ایس تھنکر کا کوئی بھی پروگرام خریدتے ہوئے پچاس فیصد کی رعایت بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ خصوصی آفر صرف اسی مہینے کے لیے ہے اس لیے جلد از جلد اس سے فائدہ اُٹھائیں۔

پروفیشنل ورژن حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

Comments are closed.