اب گیمز گفٹ ہوسکیں گی، مائکروسافٹ نے فیچر جاری کردیا
کچھ ماہ قبل مائکروسافٹ نے ایک فیچر کی ٹیسٹنگ شروع کی تھی جس کے تحت صارفین کوئی گیم خرید کر کسی دوست کو گفٹ کر سکیں جو اسے مفت میں کھیل سکے، اب مائکروسافٹ نے اس فیچر کو چھٹیوں کے سیزن کے آغاز کے ساتھ ریلیز کرنا شروع کردیا ہے۔
اب صارفین مائکروسافٹ کے سٹور سے کوئی گیم خرید کر اسے دوسرے صارف کو تحفتاً دے سکیں گے، فی الوقت یہ فیچر پرانی گیمز کو سپورٹ کرتا ہے تاہم نئی گیمز بھی جلد اس فیچر کے تحت دستیاب ہوں گی۔
ICYMI: Gifting is now available to everyone in time for the holidays. Go ahead and send those digital ?! #Xbox
— Mike Ybarra (@XboxQwik) November 14, 2017
ایکس باکس کے صارفین سالوں سے اس فیچر کا مطالبہ کر رہے تھے، اس سے قبل مائکروسافٹ نے کچھ فیچرز کے لیے ووٹنگ کرائی تھی اور اس فیچر کو ہزاروں ووٹ ملے تھے۔
اگرچہ مائکروسافٹ اس فیچر کے ساتھ سونی پر سبقت لے گیا ہے تاہم یاد رہے کہ والو Valve کے سٹیم Steam پلیٹ فارم پر یہ فیچر عرصہ سے موجود ہے۔
Comments are closed.