مرغی اب پوکے مون کے انڈے بھی سینچے گی
یقیناً آپ پوکے مون گو گیم کے بارے میں جانتے ہوں گے۔ یہ گیم بالکل منفرد ہے کیونکہ اسے آرام سے ایک جگہ بیٹھ کر کھیلا نہیں جا سکتا، بلکہ دنیا بھر میں موجود پوکے مونز کو ان کے قریب جا کر پکڑنا ہوتا ہے۔ مزیدار بات یہ ہے کہ پوکے مونز بھی ایک جگہ سے دوسری جگہ سفر کرتے رہتے ہیں اس لیے یہ گیم کھیلنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔
پوکے مون گو گیم میں صرف پوکے مون ہی نہیں بلکہ ان کے انڈے بھی ملتے ہیں جنھیں سینچنے کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ آپ ایپلی کیشن کو کھول کر رکھتے ہوئے دو، پانچ یا دس کلومیٹر تک کا سفر کریں۔
چونکہ یہ کوئی آسان کام نہیں اس لیے ایک صاحب نے یہ طریقہ دریافت کیا کہ اس نے اپنا فون مرغی پر باندھ دیا۔ اب مرغی دن بھر گھومتی رہتی ہے اور پوکے مونز کے انڈے سینچتے رہتے ہیں۔
Imgur پر ان صاحب konecnymk نے اپنے اکاؤنٹ پر یہ تصویر اپ لوڈ کی ہے۔
There’s something poetic about having a chicken hatch my eggs for me.
Comments are closed.