ناسا نے خلا کی خوفناک آوازیں جاری کر دیں

امریکی خلائی تحقیق کے ادارے "ناسا” نے ہمارے نظامِ شمسی کی کچھ "خوفناک” آوازیں جاری کی ہیں جنہیں ماضی کے مختلف خلائی مشنز کے دوران ریکارڈ کیا گیا تھا۔

یہ کُل 22 آوازیں ہیں جو دراصل الیکٹرومیگنیٹک ویوز electromagnetic waves ہیں جنہیں ساؤنڈ ویوز sound waves میں بدلا گیا اور نتیجے کے طور پر یہ خوفناک آوازیں ظاہر ہوئی ہیں۔

یہ آوازیں 1970 کے بعد کے مختلف مشنز کی ہیں، ناسا کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ان آوازوں کی اہمیت تصاویر جیسی ہے جن کے ذریعے ایسی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں جن کا حصول اس سے قبل ممکن نہیں تھا اور یہ کائنات کو سمجھنے اور اس کے سربستہ رازوں سے پردہ اٹھانے میں معاون ثابت ہوں گی۔

کنیڈین انسٹی ٹیوٹ برائے نظریاتی طبیعات کے سائنسدان میٹ روسو Matt Russo نے کہا کہ "سیارہ زحل ہمارے نظامِ شمسی کی سب سے زیاہ شور شرابے والی جگہ ہے”۔

Comments are closed.