ایسپرین کینسر سے بچاؤ میں مفید، تازہ تحقیق میں انکشاف
چھ لاکھ لوگوں پر کی گئی بڑے پیمانے کی ایک حالیہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ ایسپرین کا استعمال نظامِ ہضم کو درپیش پانچ مختلف کینسرز سے بچاؤ میں مفید ہے۔
یہ تحقیق ہانگ کانگ یونیورسٹی کے محققین نے کی ہے، تحقیق کے مطابق جن لوگوں نے سات سال تک روزانہ ایسپرین کی ایک گولی کھائی ان میں انٹسٹائن Intestine کے کینسر کے خطرات %47 کم تھے۔
تحقیق میں پایا گیا کہ ایسپرین کا باقاعدہ استعمال کرنے والوں میں ان لوگوں کے مقابلے میں جو اس کا کم استعمال کرتے تھے معدے کے کینسر کی شرح %38 کم رہی، تحقیق میں یہ بھی پایا گیا کہ ایسپرین کا باقاعدہ استعمال پینکریاس کے کینسر میں %34 کمی کا باعث بن سکتا ہے۔
یاد رہے کہ ایسپرین جس کا سائنسی نام "acetylsalicylic acid” ہے ساری دنیا میں درد کش دوا کے طور پر 1899 سے استعمال کی جا رہی ہے۔
Comments are closed.