سام سنگ گلیکسی اے 7 2018 کی تفصیلات انٹرنیٹ پر لیک

ابھی تو 2018 کافی دُور ہے لیکن چونکہ مقابلہ سخت ہے اس لیے وقت کم لگ رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سام سنگ نے اگلے سال جاری ہونے والے شاندار اسمارٹ فون گلیکسی اے 7 کی جھلک دکھا دی ہے۔

اس نئے ماڈل کو Galaxy A7 2018 کا نام دیا جائے گا کیونکہ اس سے پچھلا ماڈل 2017 تھا۔

ایک ویب سائٹ ’’ٹیلی فون‘‘ نے اس فون کا کھوج لگایا ہے جنھوں نے Geekbench براؤزر میں اس فون کا اشتہار دیکھا۔

یہی نہیں تصویر میں اس کے ساتھ ساتھ گلیکسی اے 5 بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

Galaxy A7 2018 ایک درمیانی قیمت کا اسمارٹ فون ہو گا لیکن اس کا ہارڈ ویئر انتہائی شاندار ہو گا۔ لیک شدہ معلومات سے پتا چلتا ہے کہ اس میں ARMv8 octa-core processor موجود ہو گا۔ اس کے ساتھ چھ جی بی ریم بھی موجود ہو گی۔ جبکہ اینڈروئیڈ نوگٹ 7 کو اس میں بطور آپریٹنگ سسٹم شامل کیا جائے گا۔

لیک شدہ تصاویر سے یہ بھی اندازا ہوتا ہے کہ اس فون میں Bixby کے لیے مخصوص بٹن موجود ہو گا جس کی مدد سے آپ ڈیجیٹل ٹاسکس انجام دے سکیں گے۔ یہ فیچر اس سال آنے والے سام سنگ گلیکسی ایس 8 اور ایس 8 پلس میں پہلی دفعہ متعارف کرایا گیا تھا۔

samsung_galaxy_a7_2018
Photo Credit: OnLeaks

اس فون کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ اس کی مدد سے آپ 360 زاویے کی وڈیوز بھی بنا سکیں گے۔ امید ہے کہ جنوری میں ہونے والے دنیا کے معروف الیکٹرانک شو میں سام سنگ اس فون کا باقاعدہ اعلان کرے گا۔

Comments are closed.