فیس بک نے گاڑیوں کی خریدو فروخت بنا دی آسان

پرانی چیزوں کو فروخت کرنا پہلے ایک مشکل کام ہوا کرتا تھا زیادہ سے زیادہ یہ سہولت دستیاب تھی کہ کسی اخبار میں اشہار دے دیا جائے۔

لیکن وقت ایسا بدلا کہ اب پرانی چیزوں کی خریدو فروخت کوئی مسئلہ نہیں رہا۔ اس سلسلے میں خاص طور پر او ایل ایکس ایک بڑا نام ہے۔

لیکن اس وقت چونکہ تمام بڑی ٹیکنالوجی کمپنیز تمام سہولیات ایک چھت تلے فراہم کرنے کے درپے ہیں اس لیے اس میدان میں فیس بک بھی گزشتہ سال چھلانگ لگا چکا ہے جب فیس بک مارکیٹ پلیس اکتوبر 2016 میں متعارف کرائی گئی۔

 

facebook-marketplace-cars

فیس بک مارکیٹ پلیس کے تحت آپ فیس بک پر بھی چیزوں کو فروخت کر سکتے ہیں یعنی اب او ایل ایکس پر بھی جانے کی ضرورت نہیں۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

اپنی اس سروس کو مزید اپ گریڈ کرتے ہوئے اب فیس بک نے اس کے ذریعے خاص طور پر کاروں کی خریدو فروخت کو آسان بنا دیا ہے۔

اس حوالے سے فیس بک نے آٹو ڈیلرشپ ویب سائٹس سے تعاون حاصل کیا ہے تاکہ فیس بک پر صارفین آسانی سے کاروں کی خریدو فروخت کر سکیں۔

اگرچہ اس سے قبل بھی یہ سہولت موجود تھی کہ گاڑی خرید و فروخت کے حوالے سے اس کی تمام معلومات جیسے کہ ماڈل اور قیمت وغیرہ کی اشاعت کی جا سکے لیکن اب فیس بک نے خاص طور پر گاڑیوں کے حوالے سے ایک الگ سیکشن ترتیب دیا ہے۔

اس طرح آپ باآسانی اپنی پسند کی گاڑی نہ صرف تلاش کر سکیں گے بلکہ فیس بک مسینجر کے ذریعے ہی ڈیلر سے بات چیت بھی کر سکیں گے۔

Comments are closed.