2017ء کے بہترین فونز، جو آپ اس وقت خرید سکتے ہیں
ہم نے رواں سال یعنی 2017ء میں جاری ہونے والے تمام نئے فونز کا جائزہ لیا اور آپ کے لیے ایسے فونز کا استعمال کیا ہے جو بہترین کیمرے، بیٹری لائف اور مجموعی کارکردگی رکھتے ہیں۔ چاہے ایپل کا آئی فون ہو، سام سنگ کا گلیکسی نوٹ8، گوگل پکسل، ون پلس 5 یا اینڈی روبن کا اسینشل (Essential) فون، یہ سب ایک سے بڑھ کر ایک ہیں۔
آئیے آپ کو ایسے فونز دکھاتے ہیں جو آپ ابھی خرید سکتے ہیں:
5۔ ون پلس 5
ون پلس 5 میں کچھ جدید خصوصیات کی کمی ہے جیسا کہ وائرلیس چارجنگ اور آنکھ کی پتلی (iris) کی اسکیننگ۔ لیکن 479 ڈالرز میں یہ مناسب فون ہے۔ آخر آئی فون8 سے پورے 220 ڈالرز سستا ہے۔
4۔ اسینشل فون
یہ فون ایک نئے اسٹارٹ Essential نے جاری کیا ہے، جسے اینڈرائیڈ کے خالق اینڈی روبن چلا رہے ہیں۔ اس کا ٹائی ٹینیم فریم اسے گرنے کی صورت میں محفوظ رکھتا ہے۔ اس کی قیمت 699 ڈالرز سے شروع ہوتی ہے۔
3۔ سام سنگ گلیکسی نوٹ8
نوٹ8 اس وقت دستیاب سب سے خوبصورت فون ہے۔ اس کی ‘انفینٹی اسکرین’ سامنے کے تقریباً پورے حصے پر موجود ہے۔ فون کا ہارڈویئر بھی جاندار ہے اور اس میں کئی نئی خصوصیات بھی ہیں۔ آئرس اسکینر آپ کو اپنی آنکھوں کے ذریعے فون ان لاک کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ البتہ سام سنگ کے اینڈرائیڈ ورژن پر اب بھی کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اس فون کی قیمت 930 ڈالرز ہے۔
2۔ گوگل پکسل 2 اور پکسل 2 ایکس ایل
ایس8 کے مقابلے میں پکسل "خالص” اینڈرائیڈ چلاتا ہے یعنی آپریٹنگ سسٹم رواں اور آسان استعمال ہے۔ اس میں کوئی بلاٹ ویئر (bloatware) بھی نہیں ہے یعنی وہ غیر ضروری ایپس جو بنانے والا پہلے سے انسٹال کرکے بیچتا ہے۔ اس فون کا کیمرا اس وقت موجود بہترین اسمارٹ فون کیمروں میں سے ایک ہے۔ اس کی بنیادی قیمت 649 ڈالرز سے شروع ہوتی ہے۔
1۔ آئی فون8 اور 8پلس
ایپل کا ایکوسسٹم کسی بھی آئي فون کی سب سے بڑی خوبی ہے۔ آئی او ایس اور اس کا زبردست ایپ اسٹور آئی فون کو پہلا انتخاب بناتا ہے۔ اس میں ہارڈویئر کو بھی مزید بہتر بنایا گیا ہے۔ پشت پر شیشہ لگا کر اسے وائرلیس چارجنگ کے قابل بنایا گیا ہے۔ آئی فون8 کی قیمت 699 ڈالرز سے شروع ہوتی ہے اور 8 پلس 799 ڈالرز سے فروخت کیا جارہا ہے۔
Comments are closed.