بکسبی 2.0 ریلیز ہوگیا
لانچ کے چھ ماہ بعد سیمسنگ نے اپنے اسسٹنٹ بکسبی کی دوسری جنریشن ریلیز کر دی ہے جس میں کئی نئے فیچرز اور خوبیاں شامل کی گئی ہیں۔
دراصل سیمسنگ بکسبی کو صارفین کی توجہ کا مرکز بنانا چاہتا ہے اس سے قطع نظر کہ کون سا ہارڈویئر زیرِ استعمال ہے، یعنی وہ گوگل اور ایمازان کا مقابلہ کرنا چاہتا ہے جن کے اسسٹنٹ مختلف ہارڈویئر پر دستیاب ہیں۔
سیمسنگ کا کہنا ہے کہ بکسبی میں اب عام زبان کی پراسیسنگ اور صارف کی ضروریات کے مطابق پریڈکشن پہلے سے زیادہ بہتر ہے، نئے بکسبی کی سوفٹ ویئر ڈیولپمنٹ کٹ بھی ڈیولپرز کے لیے کھول دی جائے گی اور جلد ہی اسے سیمسنگ ٹی وی میں بھی لانچ کیا جائے گا جس کا آغاز کوریا اور امریکہ سے ہوگا۔
یاد رہے کہ سیمسنگ نے بکسبی کو گزشتہ مارچ میں گلیکسی ایس 8 کے ساتھ ریلیز کیا تھا۔
Comments are closed.