فوٹوشاپ میں ٹرائی اینگل pixelation ایفیکٹ
Pixelation ایفیکٹ کسی تصویر کی بنیاد یعنی پگسلزکو اتنا بڑا کرکے دِکھانے کا نام ہے کہ ہر رنگین اور چکور پگسل الگ الگ نظر آئے۔ ٹرائی اینگل پگزلیشن ایفیکٹ میں اس چکور پگسل کو اس طرح دکھایا جاتا ہے کہ یہ چکور کے بجائے ایک تکون کی طرح نظر آتا ہے۔ پوسٹرز کے بیک گرائونڈ بنانے کیلئے یہ ایک اچھا ایفیکٹ ہے۔
فوٹو شاپ میں فوٹو کھول لیں اور اسے درکار آئوٹ پٹ سائز کے حساب سے ری سائز کرلیں۔اب Background لیئر کی دو نقلیں بنا لیں۔ اس کے لئے background لیئر پر رائٹ کلک کریں اور duplicate layer کے آپشن پر کلک کریں۔ یہ عمل آپ نے دو بار انجام دینا ہے۔ اس طرح اس لیئر کی دو کاپیز تیار ہوجائیں گی۔
اب آپ سے اوپر موجود لیئر کی کاپی کومنتخب کریں اور کی بورڈ سے Ctrl + T پریس کریں۔ اس طرح آپ اس لیئر کو transform کرسکیں گے۔ اس لیئر پر رائٹ کلک کریں اور کھلنے والے مینو میں سے skew کا انتخاب کریں۔ اب H یا افقی skew کی ویلیو 45 ڈگری کردیجئے۔
فلٹر مینو میں سے Pixelate اور پھر Mosaic پر کلک کیجئے۔ کھلنے والی ونڈو میں ایسی ویلیو اینٹر کیجئے کہ پگسل کافی بڑے نظر آہیں۔ یہ ویلیو تصویر کی ریزولوشن پر منحصر ہے۔ تاہم 20 سے 50 کی ویلیو مناسب ہے۔
اب دوبارہ کی بورڈ سے Ctrl+T پریس کریں اور رائٹ کلک کرکے skew منتخب کریں۔ اس بار H کی ویلیو -45 رکھیں۔ اس کے بعد لیئر کی opacity کو 50 فیصد کردیں۔
اس لیئر پر کام ختم ہوا۔ دوسری لیئر (جو کہ اصل تصویر کی لیئر اور پہلی لیئر کے درمیان ہوگی) کو سلیکٹ کریں۔ کی بورڈ سے Ctrl+T پریس کریں اور لیئر پر رائٹ کلک کرکے Skew سلیکٹ کیجئے۔ H کی ویلیو -45 رکھیں اور اس پر بھی Mosaic فلٹر اپلائے کردیں جیسا کہ ہم نے پہلی لیئر پر کیا تھا۔ دوبارہ اس لیئر کو Skew کریں اور H کی ویلیو 45 رکھیں۔ اس طرح یہ لیئر واپس اپنی اصلی حالت میں لوٹ آئے گی۔ ساتھ ہی آپ دیکھیں گے کہ تصویر ایک خوبصورت pixelate شکل اختیار کرگئی ہے۔ آپ Mosaic کی پگسل ویلیو میں کمی بیشی کرکے مزید بہتر نتیجہ حاصل کرسکتے ہیں۔
Comments are closed.