دنیا کا پہلا فیجیٹ اسپنر فون
ہانگ کانگ کمپنی چلی انٹرنیشنل نے حال ہی میں بھارت میں پہلے فیجیٹ اسپنر موبائل کا آغاز کیا ہے۔ یہ ایک بنیادی خصوصیات کا حامل فیچر فون ہے جسے فیجیٹ اسپنر کی طرح بطور کھلونا بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
Chilli International Holding (HK) Limited نے اس فون کو K188 کا ماڈل نمبر دیا ہے۔
K188 فون میں ایک چھوٹا سا 96X40X12mm ڈسپلے ہے اور عام کی پیڈ دیا گیا ہے۔ ان دونوں کے درمیان یہ آلہ ہے جو اسے اسپن ہونے میں مدد کرتا ہے۔ اس فون میں 32MB ریم ہے اور 32MB ہی روم موجود ہے جس میں مائکرو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 8 جی بی تک کا اضافہ ہوسکتا ہے۔ یہ فون ایک ثانوی فون کی طرح استعمال کیا جا سکتا ہے اور ساتھ میں کھلونے کا کھلونا بھی ہے۔
اس میں 280 ایم اے ایچ کی بیٹری موجود ہے۔ چونکہ یہ فیچر فون ہے اور اس کا سائز انتہائی چھوٹا ہے اس لیے یہ بیٹری اس کے لیے کافی ہے۔ اس میں بلوٹوتھ بھی موجود ہے جس کے ذریعے آپ اسے اپنے اسمارٹ فون کے ساتھ جوڑ سکتے ہیں۔
اس میں تصاویر اور وڈیوز دیکھی جا سکتی ہیں اور گانے بھی سنے جا سکتے ہیں۔ اس میں وائی فائی موجود نہیں لیکن ڈیٹا انٹرنیٹ ضرور استعمال کیا جا سکتا ہے۔
یہ فون فی الحال بھارت کے آن لائن اسٹورز پر فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے اور اس کی قیمت 1200 بھارتی روپے مختص کی گئی ہے۔ یہ فون لال، گلابی، سنہری، سیاہ اور نیلے رنگ میں دستیاب ہے۔
Comments are closed.