آپ کا فیس بک اکاؤنٹ کہاں لاگ ان ہوا؟ مقام اور تفصیل جانیں
اکاؤنٹ کی سو فیصد حفاظت یقینی بنانے کے لیے فیس بک کا نیا فیچر، اب جانیں کہ کب کہاں کس ڈیوائس پر آپ کا فیس بک اکاؤنٹ لاگ ان ہوا۔
فیس بک نے سکیوریٹی اینڈ لاگ ان کے نام سے نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔ اس فیچر کی مدد سے آپ باآسانی جان سکتے ہیں کہ کب کہاں اور کس ڈیوائس پر آپ کا فیس بک اکاؤنٹ لاگ ان ہوا۔
اس کی مدد سے آپ باآسانی جان سکتے ہیں کہ کہیں آپ کا پاس ورڈ چوری تو نہیں ہو چکا، یا آپ کے علم میں لائے بغیر کوئی آپ کا اکاؤنٹ استعمال تو نہیں کر رہا۔
اس فیچر میں نہ صرف ڈیوائس کی تفصیل بلکہ مقام بھی جانا جا سکتا ہے کہ کہاں اکاؤنٹ لاگ ان ہو رہا ہے۔
فیس بک سکیوریٹی اینڈ لاگ ان کے حصے میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ آپ کا فیس بک اکاؤنٹ کہاں لاگ ان ہوا، ڈیوائس کا نام کیا تھا، اس پر آپریٹنگ سسٹم وغیرہ کون سا تھا اور لاگ ان کرنے کا مقام کون سا تھا۔
اس طرح آپ باآسانی نامعلوم لاگ ان کو یہیں سے لاگ آؤٹ بھی کر سکتے ہیں۔ اور ایسے نامعلوم لاگ ان پر فوری طور پر ایس ایم ایس کے ذریعے مطلع ہونے کا آپشن بھی فعال کر سکتے ہیں۔
یہ فیچر اسمارٹ فون ایپ اور ڈیسک ٹاپ دونوں جگہ دستیاب ہے۔ اس کے لیے اکاؤنٹ کی سیٹنگز میں جا کر سکیوریٹی اینڈ لاگ ان کا حصہ ملاحظہ کریں۔
Comments are closed.