نوکیا 3310 کا نیا زبردست ورژن جاری
کچھ ہی عرصہ قبل جب ایچ ایم ڈی نے نوکیا کا مقبول ترین فون 3310 دوبارہ لیکن نئے انداز میں پیش کیا تو لوگوں نے اسے ہاتھوں ہاتھ لیا، لیکن اس فون میں ایک خامی تھی کہ یہ صرف 2G نیٹ ورک پر کام کر سکتا تھا۔
دنیا کے کچھ حصوں میں تو یہ قابل قبول تھا لیکن اب چونکہ تھری جی اور فور جی زیادہ تر ملکوں میں دستیاب ہے تو وہاں اس خامی کو بُری طرح محسوس کیا گیا۔
اب ایچ ایم ڈی نے اس کمی کو پورا کرتے ہوئے نوکیا 3310 کا نیا ورژن اکتوبر کے مہینے میں جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یعنی اب نوکیا 3310 میں تھری جی کی سپورٹ بھی موجود ہو گی۔
اس فون کو نوکیا 3310 تھری جی کا نام دیا گیا ہے، یعنی کہ نام سے ہی ظاہر ہے کہ اس میں تھری جی نیٹ ورک کی سپورٹ ہو گی اور ظاہر ہے ٹو جی کی بھی۔
چونکہ ابھی بھی لوگ فیچر فون رکھنا پسند کرتے ہیں اس لیے یہ تبدیلی نوکیا 3310 کی ایک بار پھر کامیابی میں اہم کردار ادا کرے گی۔ کیونکہ اس طرح کے فون ایک تو مارکیٹ میں دستیاب نہیں اور دوسرا اسمارٹ فون کے ساتھ ایک بیک اپ فون رکھنا بھی لوگ پسند کرتے ہیں اس لیے کہا جا سکتا ہے یہ فون اس سال کا کامیاب ترین فیچر فون شمار ہو گا۔
ایچ ایم ڈی کے مطابق نوکیا 3310 تھری جی اکتوبر کے وسط میں دستیاب ہو گا اور اس کی قیمت 8500 پاکستانی روپوں کے لگ بھگ ہو گی۔ جبکہ یہ چار مختلف رنگوں میں موجود ہو گا۔
Comments are closed.