روسی کمپنی نے سرویلینس پروف اسمارٹ فون پیش کردیا

روسی کمپنی InfoWatch گروپ نے ایک نیا اسمارٹ فون TaigaPhone کے نام سے پیش کیا ہے۔ انفو واچ بنیادی طور پر ایک سافٹ ویئر ڈیویلپمنٹ فرم ہے جس کی صدر روس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حوالے سے نامی گرامی خاتون نتالیاکیسپراسکی ہیں۔ یہ خاتون سکیوریٹی مصنوعات بنانے والی معروف کمپنی کیسپر اسکی کی شریک بانی بھی ہیں جو اس وقت امریکہ میں متنازعہ حیثیت اختیار کرچکی ہے۔

انفو واچ کے ٹیگا فون کی خاص بات اس فون کا surveillance-proof ہونا ہے۔ یعنی یہ فون اسے استعمال کرنے والے صارف کی جاسوسی کو ناممکن بناتا ہے۔ اس فون کا مقصد سیاستدانوں، بڑے کاروباری اداروں کے سربراہان سمیت اہم شخصیات کو جاسوسی کے خوف سے بچانا ہے۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

اس فون کو انفو واچ کے ذیلی ادارے ٹیگا سسٹم نے تیار کیا ہے جن کا کہنا ہے کہ ٹیگا فون پروڈکشن کے آخری مراحل میں ہے۔ یعنی یہ جلد ہی فروخت کے لیے پیش کیا جاسکے گا۔ اس فون کی قیمت حیرت انگیز طور پر صرف 1200 روبلز یا 26 ہزار پاکستانی روپے ہے۔ لیکن فی الحال اس کمپنی کا ارادہ فون کو روس میں ہی بیچنے کا ہے۔

انفو واچ کا کہنا ہے کہ ٹیگا فون کو استعمال کرنےو الے صارفین کا ڈیٹا اور صارف کی شناخت دونوں ہی محفوظ رہتی ہے۔ اسے استعمال کرنےو الے صارفین کی جاسوسی ممکن نہیں ہوگی۔ لیکن یہ کیسے ممکن ہوپائے گا، یہ انفو واچ نے نہیں بتایا۔

Comments are closed.