ٹیلی نار نے ایزی کارڈ کے نئے پیکیجز کا اعلان کر دیا

یوفون کے سپر کارڈ کی کامیابی کے بعد ٹیلی نار نے بھی ایزی کارڈ متعارف کرایا جو کہ کامیاب رہا۔ دونوں اپنی جگہ بہترین سہولتیں دیتے ہیں لیکن اب ٹیلی نار نے اپنے ایزی کارڈ میں مزید نئی سہولتیں پیش کر کے اسے ایک قدم آگے کر دیا ہے۔

جس طرح ٹیلی نار کے ایزی پیسہ جیسے انقلابی آئیڈیا کو دوسری تمام ٹیلی کام کمپنیز کاپی کر چکی ہیں بالکل ویسے ہی اب یوفون کے سپر کارڈ جیسے فیچر بھی دیگر ٹیلی کام کمپنیاں دے رہی ہیں۔

اس میں صارف کو فائدہ یہ ہوتا ہے کہ وہ مہینے بعد فون کے خرچوں سے آزاد ہو جاتا ہے لیکن اس میں ایک مسئلہ یہ ہے کہ اگر آپ کے منٹس یا انٹرنیٹ ایم بی وغیرہ بچ جائیں اور آپ اس کی معیاد ختم ہونے سے پہلے ہی دوسرا کارڈ ری چارج نہ کریں تو یہ ضائع ہو جاتے ہیں۔ جبکہ نیا کارڈ ری چارج کرنے سے بچے ہوئے منٹس اور ایم بی نئے پیکیج میں شامل ہو جاتے ہیں۔

ٹیلی نار جو کہ ایزی کارڈ پر کئی طرح کے پیکیجز دے رہا ہے، نے اب ایزی کارڈ کے نئے پیکیجز کا اعلان کر دیا ہے۔

ایزی کارڈ آفر

اس آفر میں 350 روپے کے عوض آپ کو درج ذیل سہولتیں ملتی ہیں:

500 آن نیٹ منٹس
50 آف نیٹ منٹس
500 ایس ایم ایس
500 ایم بی انٹرنیٹ

آن نیٹ منٹس میں ٹیلی نار ٹو ٹیلی نار کے علاوہ ٹیلی نار ٹو پی ٹی سی ایل کالز بھی شامل ہیں جبکہ یہ کارڈ 30 دن تک کارآمد رہتا ہے۔

ایزی کارڈ پلس آفر

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

اگر آپ کی ضرورت بنیادی صارف سے کچھ زیادہ ہے تو آپ کو اس آفر کا انتخاب کرنا چاہیے۔ یہ پیکیج آپ 600 روپے کے عوض حاصل کر سکتے ہیں اور اس میں آپ کو درج ذیل سہولتیں میسر ہوں گی:

1500 آن نیٹ منٹس
150 آف نیٹ منٹس
1500 ایس ایم ایس
1500 ایم بی انٹرنیٹ

یہ آفر بھی 30 دنوں تک کارآمد رہتی ہے۔

ایزی کارڈ ویکلی

ایزی کارڈ ویکلی یعنی ہفتہ وار یہ پیکیج 170 روپے کے عوض دستیاب ہے اور اس میں آپ کو درج ذیل سہولتیں ملیں گی:

500 آن نیٹ منٹس
50 آف نیٹ منٹس
500 ایس ایم ایس
750 ایم بی انٹرنیٹ

جیسا کہ نام سے ظاہر ہے یہ پیکیج ایک ہفتہ یعنی سات دن کے لیے کارآمد ہے جبکہ اسے تمام پری پیڈ صارفین بشمول ٹالک شاک اور ڈیجوس سبسکرائبرز استعمال کر سکتے ہیں۔

ایزی کارڈ کیسے حاصل کریں؟

کسی بھی عام اسکریچ کارڈ کی طرح ایزی کارڈ بھی خریداری کے لیے ہر جگہ دستیاب ہے۔ اسے لوڈ کرنے کے لیے اپنے فون پر *555* اور پھر 14 ہندسوں کا کارڈ نمبر اور اس کے بعد # ملا کر اوکے کر دیں۔

اس کے علاوہ ایزی کارڈ، ایزی لوڈ کی طرح ری چارج کی صورت میں بھی دستیاب ہے۔

Comments are closed.