خطرناک رانسم ویئر پیٹیاسے اپنا سسٹم محفوظ بنائیں
اگر آپ کمپیوٹنگ کے باقاعدہ قاری ہیں تو یقیناً وائرس اور مال ویئر کی تقریباً تمام اقسام سے واقف ہوں گے کیونکہ ہم تقریباً ہر ماہ ان کے حوالے سے کچھ نہ کچھ معلومات ضرور شائع کرتے رہتے ہیں چاہے وہ رینسم ویئر ہوں یا پھر اسکیئر ویئر۔
حالیہ وانا کرائی رینسم ویئر کے حملے سے تقریباً کمپیوٹر صارفین اس سے واقف ہو چکے ہیں کہ رینسم ویئر حملہ کرنے کے بعد آپ کے کمپیوٹر میں موجود تمام ڈاکیومنٹس کو انکرپٹ کر کے انھیں استعمال کے قابل نہیں رہنے دیتے۔
انھیں دوبارہ استعمال کے قابل بنانے کا بس ایک ہی طریقہ ہوتا ہے کہ ہیکرز کو ان کی مطلوبہ رقم ادا کر کے ڈی کرپشن کیز حاصل کر کے انھیں واپس اصلی حالت میں لایا جائے۔
رینسم ویئر کا طریقہ کار اتنا پیچیدہ ہوتا ہے کہ اکثر یہ مطلوبہ رقم مطلوبہ وقت پر ادا نہ کرنے پر رقم بڑھاتے بھی جاتے ہیں۔ رقم کا لین دین یہ بذریعہ بٹ کوائن کرتے ہیں تاکہ ان تک پہنچا نہ جا سکے۔
حال ہی میں وانا کرائی رینسم ویئر نے تقریباً ساری دنیا کے کمپیوٹرز کو نشانہ بنایا۔ ابھی یہ قصہ پرانا نہیں ہوا تھا کہ اب ’’پیٹیا رینسم ویئر‘‘ (Petya Ransomware) نے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
ہم ہمیشہ سب کو مشورہ دیتے ہیں کہ اگر خدانخواستہ آپ کسی رینسم ویئر کے حملے کا شکار ہو جائیں تو اپنی اہم فائلوں کو واپس حاصل کرنے کے لیے تاوان مت ادا کریں اور نہ ہی مایوس ہو کر فائلوں کو حذف کریں کیونکہ ہمیشہ کچھ عرصے ایسے پروگرام سامنے آجاتے ہیں جن ان فائلوں کو ٹھیک کر سکتے ہیں۔
بہرحال حملے کا نشانہ بن کر بعد میں دوا ملنے کا انتظار کرنے کی بجائے آپ کے کمپیوٹر میں یہ صلاحیت موجود ہونی چاہیے کہ وہ آپ کو ایسے حملوں سے محفوظ رکھ سکے۔
اگر آپ اس تازہ ترین رینسم ویئر ’’پیٹیا‘‘ سے اپنے پی سی کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے ایک مفت پروگرام ’’رینسم اووے‘‘ (Ransom Away) آپ درج ذیل ربط سے حاصل کر سکتے ہیں:
Comments are closed.