پاکستان میں موٹو E4 اور E4 پلس متعارف کروا دیئے گئے
کراچی، 20 ستمبر، 2017۔ ٹیکنالوجی کمپنی لینوو (Lenovo) نے اپنے ذیلی ادارے موٹرولا موبلٹی کے ذریعے پاکستان میں موٹو ای 4 (Moto E4) اور موٹو ای 4 پلس (Moto E4 Plus)کے نام سے اسمارٹ فون متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔
آج مارکیٹ میں مختلف اقسام کے اسمارٹ فونز کی کوئی قلت نہیں ہے۔ ان ڈیوائسز میں بہت سے آپشنز یکساں ، ایک جیسے متوقع فیچرز اور مختلف معیار کے ساتھ مارکیٹ میں موجود ہوتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ کے پاس اپنے معیار اور ضروریات پوری کرنے کے لئے محدود سے آپشنز رہ جاتے ہیں۔
تاہم موٹو ای 4 اور موٹو ای 4 پلس دیکھنے میں خوبصورت اور بڑی تبدیلیوں کے ساتھ آپ کو تمام اہم چیزیں اپنی مطلوبہ قیمت کے اندر فراہم کرتے ہیں جیسے پورے دن کی بیٹری، غیرمعمولی ڈسپلے اور جدید کیمرے کی خصوصیات ہیں۔
موٹو ای 4 میں شاندار 5 انچ کا ایچ ڈی ڈسپلے اور نفیس میٹل ڈیزائن ہے۔ یہ تیزی کے ساتھ اسٹیٹس اپ ڈیٹ کرتا ہے اور آسانی سے ویڈیوز کی اسٹریمنگ کرتا ہے اور یہ چیزیں کواڈکور پروسیسر اور موٹو ای 4 کی 4Gاسپیڈ سے چلتی ہیں۔
موٹو ای 4 میں 8 میگا پکسل کا آٹو فوکس کیمرا ہے، اس لئے آپ بہترین تصویر حاصل کرنے کا کبھی کوئی موقع ضائع نہیں کرپائیں گے۔ اس کے علاوہ اس کا 5 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرا کم روشنی میں بھی بہترین سیلفی لینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
موٹو ای 4 میں 2800 ایم اے ایچ کی لمبی بیٹری ہے جس کی وجہ سے آپ کو دن بھر ری چارجنگ کی فکر نہیں ہونی چاہیئے۔
اسکا دوسرا اسمارٹ فون موٹو ای 4 پلس میں ایچ ڈی ڈسپلے اور مزید زیادہ بیٹری بھی ہے۔ موٹو ای 4 پلس میں 5.5 انچ کا ایچ ڈی ڈسپلے ہے، یہ اسمارٹ فون ہموار دھاتی سطح کا حامل ہے ۔ اس کی 5000 ایم اے ایچ کی انتہائی طاقتور بیٹری ہے، اس وجہ سے اسکی چارجنگ سے صارف بالکل بے فکر ہوجاتے ہیں۔ جب چارجنگ کی ضرورت ہوتی ہے تو اس وقت موٹو ای 4 پلس 10 واٹ کے تیزرفتار چارجر کے ساتھ کام کرتا ہے اور چند منٹ کی چارجنگ سے ہی کئی گھنٹے استعمال کے لئے بیٹری حاصل ہوجاتی ہے۔
اس اسمارٹ فون کو تیز رفتاری سے ان لاک کرنے کے لئے انگلیوں کے فنگرپرنٹ استعمال کئے جاسکتے ہیں۔ جب یہ ایک بار کھل جاتا ہے تو موٹو ای 4 پلس میں شامل 13 میگا پکسل کے بیک کیمرا اور فلیش کی خصوصیت سے مزین 5 میگا پکسل کے فرنٹ کیمرے سے تصویر حاصل کرنے کا آپ پھر کوئی موقع ضائع نہیں کریں گے۔ اسکے کیمرے سے خوبصورت تصاویر ہلکی روشنی میں بھی لی جاسکتی ہیں۔
اپنے کواڈ کور پروسیسر اور 4Gاسپیڈ کے ساتھ موٹو ای 4 پلس اپنی پسندیدہ ویب سائٹس، گیم کھیلنے سمیت بہت سارے کام کرسکتے ہیں۔ دنیا کے سب سے مقبول آپریٹنگ سسٹم اینڈرائڈ 7.1 کے اپ ڈیٹ شدہ ورژن کے ساتھ آپ موٹو ای 4 پلس سے مزید بہترین کارکردگی کی توقع رکھیں۔
موٹو ای 4 اور موٹو ای 4 پلس پاکستان بھر میں گرین ٹیک اور ٹیک سیرات پر مختلف اقسام کی خوبصورت دھاتی باڈی کے ساتھ دستیاب ہیں۔ موٹو ای 4 گولڈن، گرے اور نیلے رنگ میں 14ہزار 999روپے جبکہ موٹو ای 4 پلس گولڈ اور گرے رنگ میں دستیاب ہے جس کی قیمت 19ہزار 999روپے سے شروع ہورہی ہے۔
Comments are closed.