ایشیاء کی سب سے بڑی لیپ ٹاپ مارکیٹ جہاں لیپ ٹاپ کلو کے حساب سے بکتے ہیں

بھارت میں لیپ ٹاپ اور الیکٹرانکس سامان کی ایک ایسی مارکیٹ موجود ہے جسے ایشیاء کی سب سے بڑی الیکٹرانکس مارکیٹ کہا جاتا ہے۔ یہاں کمپیوٹر، لیپ ٹاپ سمیت ہر قسم کا الیکٹرانک سامان با آسانی مل جاتا ہے۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

یہ مارکیٹ بھارت کے شہر دہلی میں ہے اور اس کا نام نہرو پلیس ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس مارکیٹ میں لیپ ٹاپ ، کمپیوٹر اور دوسرا الیکٹرانک سامان کلو کے بھاؤ بکتا ہے۔

نہرو پلیس میں لیپ ٹاپ فقط 5 ہزار بھارتی روپے فی کلو کے حساب سے خریدا جاسکتا ہے۔ اور سات ہزار بھارتی روپوں میں تو ایک بہترین ہارڈ ویئر والا لیپ ٹاپ خریدا جاسکتا ہے۔ یہاں صرف لیپ ٹاپ ہی سستے نہیں ہیں بلکہ اسمارٹ فون اور مختلف برقی آلات بھی خریدے جاسکتے ہیں۔اگرچہ لیپ ٹاپ تول کے بھاؤ کے بجائے فکسڈ قیمت پر بھی خریدا جاسکتا ہے لیکن بتانے والے بتاتے ہیں کہ تول کے بھاؤ لیپ ٹاپ سستا مل جاتا ہے۔

Comments are closed.