موبائل فونز پر ٹیکس عائد
فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے چار اپریل کو جاری ایک ایس آر او کے ذریعے موبائل فونز کی برآمد پر ٹیکس عائد کردیا ہے۔ ایس آر او کے مطابق اسمارٹ فونز پر ایک ہزار روپے ٹیکس وصول کیا جائے گا جبکہ دیگر موبائل فونز کے لئے ٹیکس کی شرح پانچ سو روپے فی موبائل فون ہوگی۔
فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کے جاری کردہ ایس آر او کے مطابق ہر وہ موبائل فون، اسمارٹ فون ہوگا جس میں درج ذیل میں سے کوئی بھی ایک موجود ہو:
- چار جی بی بلٹ ان میموری
- iOS، اینڈروئیڈ، بلیک بیری یا ونڈوز 8 آپریٹنگ سسٹم
- ٹچ اسکرین
- پانچ یا اس سے زیادہ میگا پکسل کا کیمرا
- دوہرے یا اس سے زیادہ کور والا پروسیسر
پاکستان میں ہر سال اربوں روپے کے موبائل فونز درآمد کئے جاتے ہیں۔ ان ٹیکسس کی وجہ سے موبائل فونز کی قیمت میں اضافہ ہوگا لیکن حکومت پاکستان کو ٹیکسس کی مد میں بھی خاصی رقم حاصل ہوگی۔
ایف بی آر کا جاری کردہ ایس آر او:
bullshit