مارک زکر برگ کو فیس بک پر بلاک کیوں نہیں کیا جاسکتا؟ وجہ جان کر آپ ہوجائیں گے حیران

مارک زکربرگ اور ان کی اہلیہ پرسیلا چین کی فیس بک پروفائلز بہت خاص ہیں اور ان کی پروفائلز میں کچھ چیزیں بہت ہی انوکھی ہیں۔ یہ بات کئی بار سامنے آ چکی ہے کہ ان دونوں کو فیس بک پر بلاک نہیں کیا جاسکتا۔ یعنی جس طرح آپ کسی تنگ کرنے والے شخص کو اپنی فیس بک پروفائل دیکھنے یاآپ سے رابطہ کرنے سے روکنے کے لیے اسے بلاک کرسکتے ہیں، ایسے آپ مارک زکربرگ یا ان کی اہلیہ کو بلاک نہیں کرسکتے۔

آپ بھی سوچتے ہوں گے کہ وہ تو فیس بک کے مالک ہیں، انہوں نے ضرور کچھ ایسا کررکھا ہوگا جس سے ان کی پروفائل بلاک نہیں ہوسکتی۔ لیکن، اس کی اصلی وجہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔

مارک زکربرگ یا پرسیلا چین کی پروفائل پر جاکر آپ اگر انہیں Block کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو آپ کو فیس بک بتاتا ہے کہ ایسا کرنا فی الحال ممکن نہیں۔ دراصل، ایسا اس لئے ہے کہ مارک اور پرسیلا چین کو اتنی بار بلاک کیا جا چکا ہے کہ فیس بک نے ان کی پروفائلز کے لیے یہ فیچر ہی بند کردیا ہے۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

مارک زکربرگ اپنے ذاتی فیس بک صفحے پر فیس بک کے حوالے سے اپ ڈ یٹس، اپنی ذاتی زندگی سے متعلق خبریں یا کبھی کبھار بین الاقوامی مسائل پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہیں۔چونکہ مارک زکربرگ اور پرسیلا چین بڑی شخصیت ہیں، اس لیے ان کے صفحات (جو کہ ان کی پروفائلز بھی ہیں) پر شائع کی گئی تحریروں کو پسند کرنے والوں کی تعداد اگر زیادہ ہے تو انہیں ناپسند کرنے والے بھی کم نہیں ہیں جو انہیں بلاک کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ کوشش اتنی بار کی جاچکی ہے کہ فیس بک نے دونوں کے لیے یہ فیچر ہی بند کردیا ہے۔

You can not block Mark Zukerberg

یہ بات بھی دلچسپی سے پڑھی جائے گی کہ ایک ایسی ویب سائٹ بھی موجود ہے جو صرف یہ بتانے کے لیے بنائی گئی ہے کہ مارک زکربرگ کو بلاک نہیں کیا جاسکتا ہے۔

تاہم فیس بک کا کہنا ہے کہ ان دونوں کے ساتھ کوئی خصوصی سلوک نہیں کیا جارہا بلکہ ہر وہ فیس بک اکاؤنٹ جسے بڑی تعداد میں بلاک کرنے کی کوشش کی جاتی ہے، اس کے لیے بلاک کا فیچر غیر فعال کردیا جاتا ہے۔

Comments are closed.