ایسا فائل ویوور جس میں آپ سیکڑوں فارمیٹس کی فائلز دیکھ سکتے ہیں

ونڈوز کا فائل منیجر بہت ہی بنیادی فیچرز کا حامل ہے۔ اس کے مقابلے میں اگر ’’کون ورٹر‘‘ (Konvertor) کی بات کی جائے تو یہ ہر فن مولا فائل منیجر ہے، کیونکہ اس میں 4200 سے زائد فارمیٹس کی سپورٹ موجود ہے۔ جی ہاں تصویریں ہوں، وڈیوز ہوں، آرکائیو فائلز ہوں، گانے ہوں، ڈاکیومنٹ فائلز ہوں یا چاہے ویب فائلز، اس منیجر میں آپ تمام فائلز ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

اگر تصاویر کی بات کی جائے تو اس میں آپ 2034 کے قریب فارمیٹس کی تصاویردیکھ سکتے ہیں، نہ صرف دیکھ سکتے ہیں بلکہ ان کی کوالٹی بہتر بنا سکتے ہیں، ان پر فلٹرز اپلائی کر سکتے ہیں اور ان پر دلچسپ اور مزاحیہ ایفیکٹس بھی ڈال سکتے ہیں۔ گانوں کی بات کی جائے تو اس میں 795 مختلف فارمیٹس کی سپورٹ موجود ہے، یعنی ایم پی تھری ہو یا فور۔ جس فارمیٹ میں بھی آپ کے پاس گانے کی فائل ہو اس میں چلائی جا سکتی ہے۔

وڈیوز کے فارمیٹس کی بھی کمی نہیں۔ 230 فارمیٹس کی سپورٹ اس میں موجود ہے۔ نہ صرف وڈیوز آپ اس میں دیکھ سکتے ہیں بلکہ انھیں کنورٹ، ایکسٹریکٹ اور اسپلٹ بھی کر سکتے ہیں۔

Konvertor

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

ڈاکیومنٹ فائلز کا ذکر کریں تو ہر طرح کی فائلز آپ اس میں دیکھ سکتے ہیں حتیٰ کہ ویب فائلز جیسے کہ ٹیکسٹ فائلز، پی ایچ پی اور ایچ ٹی ایم ایل فائلز بھی اس میں دیکھی جا سکتی ہیں۔ آرکائیو فائلز یعنی زِپ فائلز ہوں یا رار، سیون زپ کی فائلز ہو یا ٹی جی زی اس میں سب کچھ دیکھنا ممکن ہے۔

konvertor Image viewer

سو باتوں کی ایک بات، اگر آپ ’’کون ورٹر‘‘ فائل منیجر استعمال کرتے ہیں تو آسان الفاظ میں زندگی آسان ہو جاتی ہے۔ اگر آپ کوئی فائل اس میں دیکھتے ہیں تو اس کا پری ویو بہت اچھا نظر آتا ہے اور ضرورت کی فائل فوراً تلاش کی جا سکتی ہے۔ جیسے تصویروں کا تھمب نیل دکھایا جاتا ہے اس میں ڈاکیومنٹ فائل میں موجود ابتدائی ٹیکسٹ دکھایا جاتا ہے۔
سب سے خاص بات، یہ پروگرام پہلے قیمتاً دستیاب تھا لیکن اب بالکل مفت دستیاب ہے اس لیے آج ہی اسے ڈاؤن لوڈ کر لیں۔

ڈاؤن لوڈ کیجئے

ایک تبصرہ
  1. BOZDAR Mustafa says

    Great addition………….An excellent app. You won the hearts and minds sir. Thanks and grateful.

Comments are closed.