انٹرنیٹ کالنگ کے لیے سب سے بہترین پروگرام

کمپیوٹنگ کے گزشتہ شماروں میں آپ نے ٹیلی گرام کے بارے میں پڑھا ہو گا، ٹیلی گرام کو وٹس ایپ کا سب سے بہترین متبادل کہا جاتا ہے بلکہ اگر آپ دیکھیں تو وٹس ایپ سے بھی زیادہ اور بہترین فیچرز آپ کو ٹیلی گرام میں ملیں گے لیکن چونکہ وٹس ایپ زیادہ مقبول ایپلی کیشن ہے اس لیے زیادہ تر لوگ ٹیلی گرام کو جانتے نہیں۔

اسی طرح دیگر پروگرامز کی بات کی جائے تو لوگ زیادہ تر کمرشل اور معروف پروگرامز کو ہی جانتے ہیں حالانکہ ان کے بہترین اور مفت متبادل بھی موجود ہوتے ہیں جیسے کہ ’’ڈسکورڈ‘‘ (Discord) جو کہ اسکائپ کا بہترین متبادل ہے۔

آج کل اسکائپ کے نئے فیچرز کا بہت چرچا ہے لیکن جو لوگ ڈسکورڈ استعمال کرتے ہیں وہ ان فیچرز کو کافی عرصہ پہلے سے استعمال کر رہے ہیں لیکن چونکہ اسکائپ ایک نامی گرامی پروگرام ہے اس لیے لوگ ڈسکورڈ کو جانتے ہی نہیں۔

Discord

ڈسکورڈ پروگرام بالکل مفت ڈیسک ٹاپ اور اسمارٹ فونز کے لیے دستیاب ہے۔ انٹرنیٹ کے ذریعے اگر کال کرنے کی بات کی جائے تو اس کا معیار اسکائپ سے کئی گنا بہتر ہے۔

اس پروگرام کو پیش کرنے کا بس ایک ہی مقصد تھا کہ لوگ اسکائپ اور ٹیم اسپیک کے محدود فیچرز کو چھوڑ کر اب ایک زبردست اور مکمل فیچرز کے حامل پروگرام کو استعمال کر پائیں یعنی ڈسکورڈ کو۔

ڈسکورڈ کی کال کا معیار آپ کو دیگر تمام پروگرامز سے بہتر ملے گا۔ یہ پروگرام خاص طور پر گیمز کھیلنے والوں کے لیے بنایا گیا ہے تاکہ وہ گیم کے دوران بھی اس پروگرام کو استعمال کرتے ہوئے اپنے دوستوں سے بات کر سکیں۔

Discord_features

ڈسکورڈ کا ٹیم اسپیک اور اسکائپ سے موازنہ آپ درج بالا تصویر میں ملاحظہ کر سکتے ہیں اور اگر ڈاؤن لوڈ کرنا چاہیں تو ربط حاضر ہے:

discordapp.com

 

ایک تبصرہ
  1. BOZDAR Mustafa says

    Dear sir, Thanks for nice updates, can the calls on this app be recorded for academic use….. Many candidates take and interview purely for research purpose…..May they record that for later transcriptions…..
    Thanks

Comments are closed.