ونڈوز ڈیفینڈر کے نئے اور شاندار فیچرز کیسے استعمال کریں

کیا آپ جانتے ہیں کہ عام سا ونڈوز ڈیفینڈر اب بن چکا ہے ونڈوز ڈیفینڈر سکیوریٹی سینٹر۔ اس کے ہوتے ہوئے اب آپ کو کسی دوسرے اینٹی وائرس کی ضرورت نہیں۔

ونڈوز کی انسٹالیشن کے بعد سب سے اہم کام یہ ہوتا ہے کہ ہم کوئی اچھا اینٹی وائرس انسٹال کریں تاکہ ونڈوز محفوظ رہے اور ہم آسانی سے اپنا کام کر سکیں۔

اینٹی وائرس کی اسی اہمیت کو دیکھتے ہوئے مائیکروسافٹ نے بھی اینٹی وائرس پروگرام ونڈوز میں پہلے سے شامل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

دراصل ونڈوز صارفین کی ایک بڑی تعداد ونڈوز کی انسٹالیشن کے بعد بھی کئی دن تک اینٹی وائرس انسٹال نہیں کرتے جس کی وجہ سے آپریٹنگ سسٹم کے وائرس سے متاثر ہونے کا خطرہ موجود رہتا تھا۔

یہی وجہ ہے کہ مائیکروسافٹ نے اپنا اینٹی وائرس جو کہ ونڈوز ڈیفینڈر کے نام سے موجود رہا اور پھر اسے مائیکروسافٹ سکیوریٹی اینشیل کی صورت میں بھی پیش کیا گیا۔

ونڈوز ڈیفینڈر کی بات کریں تو یہ اینٹی وائرس پہلے کچھ اس طرح کا دکھائی دیتا تھا:

windowsdefender-1

لیکن اب ایسا نہیں ہے، اب مائیکروسافٹ کا بنیادی قسم کا اینٹی وائرس ایک بہترین پروگرام کی صورت میں ڈھل کر ہمارے سامنے موجود ہے۔

windowsdefender-2

جی ہاں اگر آ نے اپنی ونڈوز 10 کو اپ ڈیٹ کیا ہے اور آپ ’’کری ایٹرز اپ ڈیٹ‘‘ انسٹال کر چکے ہیں تو آپ دیکھیں گے اس اس میں روایتی قسم کا ونڈوز ڈیفینڈر جو آپ اس اوپر دی گئی تصویر میں دیکھ رہے ہیں بالکل بدل چکا ہے۔ اب ونڈوز ڈیفینڈر ایسا نہیں رہا بلکہ اس میں درجنوں نئے اور زبردست فیچرز شامل ہو چکے ہیں۔ آئیے ان نئے فیچرز کا جائزہ لیتے ہیں:

ونڈوز ڈیفینڈر سکیوریٹی سینٹر

جب آپ ونڈوز ڈیفینڈر کی ابتدائی اسکرین پر دیکھیں تو یہاں ایک مجموعی رپورٹ موجود ہو گی کہ اس وقت آپ کے سسٹم کی کیا صورت حال ہے۔ یہاں آپ دیکھیں تو دائیں جانب مینو میں اس کے دیگر فیچرز وائرس پروٹیکشن، ڈیوائس پرفارمنس اینڈ ہیلتھ، فائروال،اسمارٹ اسکرین اور پیرینٹل کنٹرولز موجود ہیں۔

 

وائرس اینڈ تھریٹ پروٹیکشن

ہوم اسکرین کے بعد پہلا حصہ وائرس اور تھریٹ پروٹیکشن کے نام سے موجود ہے۔ یہاں آپ جان سکتے ہیں کہ آپ کا سسٹم آخری دفعہ کب وائرس کے لیے اسکین کیا گیا۔ اگر آپ چاہیں تو کوئیک اسکین کی مدد سے سسٹم کو فوراً وائرسز کے لیے اسکین کر سکتے ہیں۔ اگر آپ اینٹی وائرس کو عارضی طور پر غیرفعال کرنا چاہیں تو یہ کام بھی یہیں سے کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ اینٹی وائرس کو اپ ڈیٹ وغیرہ کرنے کا بندوبست بھی یہیں موجود ہے۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

windowsdefender-3

ڈیوائس پرفارمنس اینڈ ہیلتھ

اگلے حصے میں آپ کے سسٹم کی صحت کے حوالے سے مکمل رپورٹ موجود ہو گی اس کے علاوہ مشورے بھی موجود ہوں گے کہ فلاں سیٹنگز انجام دے کر کس طرح آپ ڈیوائس کی پرفارمنس کو مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔

windowsdefender-4

اس میں سب سے نیچے ’’فریش اسٹارٹ‘‘ کے نام سے ایک اضافی اور انتہائی شاندار فیچر موجود ہے۔ اس کی مدد سے آپ جب چاہیں ونڈوز تروتازہ یعنی ری انسٹال کر سکتے ہیں اور آپ کی تمام فائلز بدستور موجود رہیں گی۔

windowsdefender-5

فائروال اینڈ نیٹ ورک پروٹیکشن

اگلے حصے میں آپ کے سسٹم کو خطرناک نیٹ ورکس سے بچانے کے لیے فائروال اینڈ نیٹ ورک پروٹیکشن موجود ہے ۔

windowsdefender-6

ایپ اینڈ براؤزر کنٹرول  اسمارٹ اسکرین

ونڈوز ڈیفینڈر میں یہ ایک اور زبردست فیچر متعارف کرایا گیا ہے جو آپ کے سسٹم میں ڈاؤن لوڈ ہونے والی ہر فائل اور ایپ کو فوری اسکین کرتا ہے اور اگر اس میں کوئی وائرس کا خطرہ موجود ہو تو اسے بلاک کر دیتا ہے۔

فیملی آپشنز پیرینٹل کنٹرولز

بچوں کے لیے انٹرنیٹ اور کمپیوٹر کی دنیا کو محفوظ بنانے کے لیے مائیکروسافٹ نے زبردست اقدامات کرتے ہوئے پیرینٹل کنٹرولز کو ونڈوز ڈیفینڈر میں ہی شامل کر دیا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے آپ اپنے بچوں کی نہ صرف آن لائن نگرانی کر سکتے ہیں بلکہ ان پر کئی پابندیاں بھی لگا سکتے ہیں۔

windowsdefender-8

Comments are closed.