سیلفی لینے کی کوشش میں کروڑوں کا نقصان
لاس اینجلس میں ایک خاتون نے دنیا کو بتایا کہ ایک سیلفی کتنی نقصان دہ ہوسکتی ہے۔مذکورہ خاتون ایک بہترین تصویر کھینچنے کی کوشش میں فن پاروں کی پوری قطار تباہ کر بیٹھیں۔
لا اینجلس امریکہ میں ہونے والی ایک ایگزیبیشن کے دوران ریکارڈ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون بہتر تصویر کی کوشش میں ضرورت سے زیادہ جھکتی ہیں جس کے نتیجے میں وہ اپنا توازن کھو کر پیچھے رکھے اسٹینڈ سے ٹکرا جاتی ہیں۔ اس اسٹینڈ پر ایک فن پارہ رکھا ہوا تھا۔ اس اسٹینڈ کے گرتے ہی اس کے آگے رکھے تمام اسٹینڈ باری باری گرتے گئے اور ان پر رکھے فن پارے بھی۔ اس حادثے کے نیتجے میں "تاج” جیسے12 فن پاروں کا زبردست نقصان پہنچا۔ ان فن پاروں کو قیمتی و نایاب دھاتوں سے بنایا گیا تھا۔
بتایا گیا ہے کہ 3 فن پارے مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں جبکہ باقی فن پاروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ اس نقصان کی قیمت کا اندازہ دو لاکھ ڈالر یا دو کروڑ روپے لگایا گیا ہے اور یہ سب ایک سیلفی کی وجہ سے ہوا۔
اس واقع کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھیں:
Comments are closed.