اسمارٹ فون بیٹری کے تمام مسائل کا حل

اسمارٹ فونز کے ساتھ سب سے بڑا مسئلہ آج کل اُن کی بیٹری ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سبھی بیٹری کی طاقت دیکھ کر فون خریدنے کا فیصلہ کرتے ہیں۔ ایک وقت تھا جب فیچر فون ہوا کرتے تھے تب بیٹری کئی کئی دن بغیر چارج کیے کام کرتی تھی اس لیے لوگ صرف اپنی جیب دیکھ کر فون خریدتے تھے جبکہ آج کل فون میں طاقت ور بیٹری کا موجود ہونا ضروری ہے اس لیے صارفین ایسا فون خریدنے کو ترجیح دیتے ہیں جس کی بیٹری زیادہ دیر تک چلتی ہو۔

عموماً 3000 mAh کی حامل بیٹری ایک اچھی بیٹری سمجھی جاتی ہے اور سبھی کم از کم فون میں اتنی بیٹری چاہتے ہیں بلکہ اس سے بھی بڑی بیٹری والا فون خریدتے ہیں چاہے اس کے لیے سارا دن پاور بینک بھی جیب میں لیے گھومنا پڑے۔

اگر آپ اسمارٹ فون کی بیٹری کی کمی کا شکار رہتے ہیں یا بیٹری کے جلد ختم ہو جانے کی وجہ سے پریشان ہیں تو اس کا سب سے بہترین حل ’’ایکو بیٹری‘‘ (Accu​Battery) کی صورت میں موجود ہے:

www.accubatteryapp.com

ایک تحقیق کے مطابق اسمارٹ فون کی بیٹری ہمیشہ اچھی رہتی ہے جب اسے صرف اسی فیصد تک چارج کیا جائے۔ یہ بھی ضروری ہوتا ہے کہ کچھ عرصے بعد بیٹری کیلیبریشن کی جائے۔ اس کے علاوہ یہ بات یہ نظر میں رکھنی چاہیے کہ کون سے ایپس زیادہ بیٹری استعمال کر رہی ہیں تاکہ ان کا استعمال کم کیا جائے۔

یہی وجہ ہے کہ ایکوبیٹری ایپلی کیشن بیٹری کو ضرورت کے تحت چارج ہو جانے پر الرٹ دیتی ہے، یہ بیٹری کیلیبریشن بھی وقت پر کر سکتی ہے۔ یہ آپ کو مکمل رپورٹ دیتی ہے کہ فون بیٹری کا کتنا حصہ کون سی ایپ کھا گئی ہے۔ سب سے بڑھ کر یہ بھی بتاتی ہے کہ آپ کی بیٹری کی اصل میں کتنی mAh کی طاقت ہے اور اب اس کی صحت کی کیا صورتِ حال ہے۔

 

Comments are closed.