کھیل ہی کھیل میں کمپیوٹر اور اسمارٹ فون ریپئرنگ سیکھیں

کمپیوٹر اور اسمارٹ فون ریپئرنگ اس وقت دنیا کی ایک بہت بڑی انڈسٹری بن چکی ہے۔ چونکہ آج کل ہر گھر میں کمپیوٹر اور اسمارٹ فونز موجود ہیں تو آپ کو ان کی ریپئرنگ کے حوالے سے بھی کچھ نہ کچھ معلومات ہونا چاہئیں۔

 

شاید آپ نے بھی ابتدا میں کمپیوٹر کے مختلف حصے خرید کر اپنا کمپیوٹر بنایا ہو یا کبھی اس کی صفائی کی خاطر اس کے حصے الگ الگ کر کے اسے دوبارہ جوڑا ہو یا پھر اس کو اپ گریڈ کرنے کی خاطر اس کا ہارڈویئر بدلا ہو۔

پہلے یہ کام بہت انوکھے اور مشکل محسوس ہوتے تھے اور انھیں ماہرین سے سیکھنا پڑتا تھا لیکن آج کل یہ کام انتہائی آسان ہو چکے ہیں۔ کمپیوٹر ہارڈویئر بھی اس طرح کے آنے لگے ہیں کہ انھیں کمپیوٹر میں لگانا انتہائی آسان ہو چکا ہے بس آپ کو ان کے بارے میں بنیادی معلومات ہونا چاہیے۔

کمپیوٹر ریپئر سمولیٹر

اگر آپ یہ بنیادی معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے ایک بہترین گیم ’’کمپیوٹر ریپئر سمولیٹر‘‘ (Computer Repair Simulator) کے نام سے مفت موجود ہے جو کہ آپ درج ذیل ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:
computer-repair-simulator.com

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

اس گیم کے ذریعے آپ جان سکتے ہیں کہ اگر کمپیوٹر درست کام نہیں کر رہا تو کس ہارڈ ویئر میں مثلا ہے اور اسے کیسے ٹھیک کیا جا سکتا ہے۔ کس طرح کمپیوٹر کے مختلف حصوں کو جوڑا اور بدلا جاتا ہے۔ یہی نہیں اس میں اسمارٹ فون کی ریپئرنگ سِکھانے کا بندوبست بھی موجود ہے کہ مثلاً ایک فون کی اگر اسکرین ٹوٹ چکی ہو تو اس میں ہی اسکرین کیسے لگاتے ہیں وغیرہ۔

ریپئرنگ

اس گیم کا سائز 200 ایم بی ہے اور یہ 32 اور 64 بِٹ ورژنز میں صرف ونڈوز صارفین کے لیے دستیاب ہے۔

نوٹ: یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ 127 میں شائع ہوئی

Comments are closed.