القران پرو۔ اینڈروئیڈ ایپلی کیشن

القرآن پرو  قران کریم کے حوالے سے ایک مکمل اور مفت اینڈروئیڈ ایپلی کیشن ہے۔  ترجمے اور تلاوت کے حوالے سے خاص طور پر بنائی گئی اس  زبردست ایپلی کیشن میں قریباً 7     مشہور قراء کی آوازوں میں تلاوت کلام پاک کو آن لائن سننے کے ساتھ ساتھ ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت بھی ہے۔ایپلی کیشن میں قریباً        27 زبانوں میں  کے ترجمے  موجود ہیں۔ ایپلی کیشن میں قاری وحید  ظفر کی تلاوت کو  اردو ترجمہ کے ساتھ شامل کیا گیا ہے۔صارفین ایک ہی وقت میں   ترجمہ پڑھ اور آواز سن سکتے ہیں۔اس ایپلی کیشن میں عربی متن کے لیے  الگ  فونٹ شامل کیا گیا ہے۔

اس ایپلی کیشن حافظ قرآن کے لئے خصوصی   آپشز رکھے ہیں۔اس میں  صارفین آیت اور سورہ  کو   2، 3، 5 ، 10 مرتبہ دہرا سکتے ہیں ۔

 

ایپلی کیشن کی اور خصوصیات ۔

گوٹو آپشن سے موجود سورہ کی  کسی بھی آیت پر پہنچا جاسکتا ہے۔

صرف عربی متن، صرف ترجمہ یا دونوں کو بیک وقت بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

صارفین  صفحات / آیت / ترجمہ کے فونٹ کا رنگ بھی  تبدیل کر سکتے ہیں۔

اس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک  کریں۔

 

Comments are closed.