سام سنگ نے گلیکسی ایکس کوور فوراسمارٹ فون متعارف کروادیا
سام سنگ نے اپنے گلیکسی ایکس کوور تھری اسمارٹ فون کا اگلا ورژن ایکس کوور 4 متعارف کروادیا ہے۔ گلیکسی ایکس کوور سیریز کے اسمارٹ فون اپنی مضبوطی اور سخت جان ہونے کے لئے معروف ہیں۔ ایکس کوور 4 میں پانی اور گرد و غبار کے خلاف سخت مزحمت کرنے کی صلاحیت ہے۔ اس فون کو اپنی مضبوطی کی وجہ سے فوجی معیار MIL-STD 810G درجہ بندی ملی ہے۔ یہ گرنے پر لگنے والے جھٹکے برداشت کرسکتا ہے، انتہائی گرم یا سرد موسم میں کام کرسکتا ہے، شدید ارتعاش جھیل سکتا ہے اور نم و نمکین ماحول میں کام کرسکتا ہے۔
پانی اور گرد سے بچاؤ کے لئے اسے IP-68 درجہ بندی حاصل ہے۔ سام سنگ کا دعویٰ ہے کہ اس کا یہ فون ایک میٹر گہرے پانی میں 30 منٹ تک باآسانی رہ سکتا ہے۔ اس فون میں اسکرین کے نیچے تین بٹن ہیں، ہوم، نیوی گیشن اور ملٹی ٹاسکنگ۔ انتہائی سخت ماحول میں اسے دستانے پہن کر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
اس فون کے ہارڈ ویئر کی بات کریں تو اس میں 4.99 انچ کی TFT اسکرین لگی ہے جس کی ریزولوشن 1280×720 پکسل ہے۔ اس میں 64 بٹ Exynos 7570 پروسیسر اور 2 گیگا بائٹس ریم نصب ہے۔ اسٹوریج 16 گیگا بائٹس جبکہ پچھلا کیمرا 13 میگا پکسل کی حامل تصاویر کھینچ سکتا ہے۔ اگلا کیمرے 5 میگا پکسل کا ہے۔ اس کا وزن 172 گرام ہے اور اس میں بیٹری 2800 ملی ایمپیئر آوور کی لگی ہے۔
ابتداء میں یہ اسمارٹ فون یورپ میں فروخت کے لئے پیش کیا جائے گا اور اس کی قیمت 259 یورو ہوگی۔ اس میں اینڈروئیڈ 7 (نگٹ)انسٹال ہوگا۔
Good very nice #Ipl