فیس بک صارفین کی تعداد 2 ارب کے قریب پہنچ گئی
مقبول سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ فیس بک کے استعمال کنندگان کی تعداد 2 ارب کے قریب پہنچ گئی ہے اور توقع ہے کہ اس سال فیس بک دو ارب صارفین رکھنے والی دنیا کی پہلی آن لائن کمپنی بن جائے گی۔
تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ترقی پذیر ممالک میں انٹرنیٹ استعمال کرنے کی حوصلہ افزائی کی پالیسی نے فیس بک کے صارفین بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
کمپنی نے اپنے چوتھی سہ ماہی کے نتائج جاری کرتے ہوئے کہا کہ 2016 کے آخر تک فیس بک کے ماہانہ فعال صارفین کی تعداد 1.86 ارب تھی۔ اس سے پچھلی سہ ماہی میں یہ تعداد 1.79 ارب جبکہ ایک سال قبل یہ تعداد 1.59 ارب تھی۔
Comments are closed.