ویب براؤزر سے اینڈرائیڈ کو کنٹرول کیجیے
’’ایئر ڈرائیڈ‘‘ "Air Droid” کی مدد سے آپ کسی بھی اینڈرائیڈ ڈیوائس مثلاً فون کو وائرس لیس طور پر اپنے پسندیدہ ویب براؤزر سے کنٹرول کر سکتے ہیں۔ یہ سافٹ ویئر آپ کو مکمل پی سی سیوٹ طرز کا کنٹرول فراہم کرتا ہے جس سے آپ اپنی اینڈرائیڈ ڈیوائس پر میوزک، تصاویر، وڈیوز، کال لاگز، کونٹیکٹس اور میسجز وغیرہ کو منظم رکھ سکتے ہیں۔ یہ ٹول آپ کو اپنے موبائل پر انسٹال کرنا پڑتا ہے جبکہ پی سی پر کسی قسم کا کوئی ڈرائیور انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اپنے موبائل کا ویب براؤزر میں وائرس لیس کنٹرول حاصل کر کے آپ باآسانی ایس ایم ایس چیٹ کے مزے کر سکتے ہیں کیونکہ کی بورڈ پر ٹائپ کرنا، موبائل پر ٹائپ کرنے سے کہیں زیادہ آسان ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ اس کے دیگر فیچرز بھی یقینا آپ کو پسند آئیں گے۔
Comments are closed.