شومی نے طاقتور ترین پاور بینک متعارف کرا دیا

چینی کمپنی شومی نے اپنے پاور بینک ”می موبائل“ کا نیا اور دوسرا ورژن متعارف کرا دیا ہے۔ 20,000mAh کی طاقت رکھنے والا یہ پاور بینک کوالکوم کوئیک چارج 3.0 کی خاصیت کا حامل ہے اور یہ اپنے گزشتہ ورژن کے مقابلے میں دُگنی رفتار سے کسی بھی ڈیوائس کو چارج کر سکتا ہے۔ آپ کی معلومات کے لیے بتاتے چلیں کہ شومی نے گزشتہ سال نومبر میں یہ پاور بینک پہلی دفعہ پیش کیا تھا اور اب 2016 کے اختتام میں اس کا نیا اور بہترین ورژن پیش کیا ہے۔ اس دفعہ اس کے ڈیزائن کو مزید خوبصورت اور اچھی گرفت کا حامل بنایا گیا ہے، اس کے سائز میں کچھ تبدیلی لاتے ہوئے اس کی لمبائی اور موٹائی کو مختصر کر دیا گیا ہے۔صرف سفید رنگ میں دستیاب می پاور بینک 2 زیادہ کثافت رکھنے والی لیتھیئم پولی مر بیٹریز استعمال کی گئی ہیں۔

 

اس پاور بینک سے اگر بیک وقت دو ڈیوائسز چارج ہونے کے لیے جڑی ہوں تو 5.1V/3.6A کے دو آؤٹ پُٹس دیے گئے جبکہ صرف ایک ڈیوائس کے لیے سنگل پورٹ کی طاقت کو بڑھاتے ہوئے بھی 5V/2.4A کر دیا گیا ہے۔
یہ پاور بینک شومی کے فون میکس جس میں 4850mAh کی بیٹری نصب ہے کو ڈھائی گھنٹوں میں مکمل چارج کرسکتا ہے۔ آج کل دستیاب تقریباً تمام اسمارٹ فونز، ٹیبلٹس اور تازہ ترین ایپل میک بک کو بھی اس کے ذریعے چارج کیا جا سکتا ہے۔22 امریکی ڈالر کے عوض یہ پاور بینک فی الحال صرف چین میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے، تاہم امید کی جا سکتی ہے کہ جلد یہ دنیا بھر میں دستیاب ہو گا۔

یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ نمبر 124 میں شائع ہوئی

ایک تبصرہ
  1. Muhammad Asad says

    کیا یہ علی ایکسپریس سے منگوایا جاسکتا ہے؟

Comments are closed.