سب سے بڑی بیٹری والا فون متعارف کرا دیا گیا

طاقتور ترین اسمارٹ فون بنانے کی ایک دوڑ جاری ہے۔ ہر کمپنی کی کوشش ہے کہ ایسا اسمارٹ فون پیش کیا جائے جس میں موجود ہارڈویئر اور فیچرز کا مقابلہ کوئی دوسرا فون نہ کر سکے۔ اس سلسلے میں ایپل اور سام سنگ تو مصروف تھے ہی اب ایل جی، نوکیا، شومی اور ہواوے وغیرہ جیسی کمپنیز بھی اس رفتار میں برابر کی شریک ہیں۔

 

ایک اور چینی کمپنی Gionee نے اپنا نیا اسمارٹ فون M2017 چین میں متعارف کرا دیا ہے۔ یہ اسمارٹ فون ہارڈویئر کے اعتبار سے ایک انتہائی زبردست اسمارٹ فون ہے۔ اس میں آکٹا کور کوالکوم اسنیپ ڈریگن 653 پروسیسر اور 6 جی بی ریم موجود ہے۔

اس کی اسکرین کا سائز 5.7 انچز ہے جبکہ اس میں اینڈروئیڈ 6 مارش میلو کو بطور آپریٹنگ سسٹم استعمال کیا گیا ہے۔ اس فون میں ڈوئل سم کی سپورٹ بھی موجود ہے۔ اسٹوریج کی بات کی جائے تو 128 جی بی کی بڑی اسٹوریج بھی موجود ہے لیکن اس میں مزید اضافے کے لیے ایس ڈی کارڈ کی سپورٹ موجود نہیں۔ کیمرے کی مد میں 13 میگا پکسلز بیک جبکہ 8 میگا پکسلز کا فرنٹ کیمرا بھی نصب ہے۔

اس فون کی اصل شہرت اس کی بیٹری ہے۔ اس فون میں 7000 ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری ددستیاب ہے۔ اتنی بڑی بیٹری کو خوبصورت ڈیزائن میں فٹ کرنا کوئی آسان کام نہیں تھا یہی وجہ ہے کہ دراصل اس میں دو عدد بیٹریز موجود ہیں جنھیں ساتھ ساتھ لگا کر کل 7000 ایم اے ایچ کی بیٹری کا حصول ممکن بنایا گیا ہے۔

یہ فون فی الحال صرف چین میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے اور فی الحال ایسی کوئی اطلاع نہیں کہ اسے باقی دنیا میں بھی پیش کیا جائے گا۔ چین میں اس کی قیمت 6999 یوان مقرر کی گئی ہے جو کہ پاکستانی ایک لاکھ روپے سے بھی زائد بنتی ہے۔

ایک تبصرہ
  1. Atĩf Nawaź Áźeemi says

    http://www.aliexpress.com per 1260 Dollar (+42 Dollar Delivery Charges) mein available hai.

Comments are closed.