اپنے فون میں موجود تمام سینسرز اور ان کے کام کرنے کی تفصیل جانیے

ہر اسمارٹ فون میں مخصوص کام انجام دینے کے لیے خاص سینسرز نصب ہوتے ہیں۔ مثلاً ڈیوائس کے موجودہ مقام کا تعین کرنے کے لیے اس میں جی پی ایس سینسر موجود ہوتا ہے جو کہ سیٹلائٹس سے رابطے میں رہتا ہے۔ اس طرح پلک جھپکتے میں معلوم کیا جا سکتا ہے کہ ڈیوائس کس مقام پر موجود ہے۔ یہ ایسی چیزیں ہیں جن کی طرف ہم ذرا بھی دھیان نہیں دیتے، ہمیں بالکل بھی علم نہیں ہوتا کہ کس طرح ہمارے فون میں موجود سینسرز سیکڑوں سیٹلائٹس کے ساتھ رابطے قائم کیے ہوئے ہیں۔

عام اور سستے اسمارٹ فونز میں تو زیادہ سینسرز موجود نہیں ہوتے لیکن جدید اور مہنگے اسمارٹ فونز جیسے کہ سام سنگ گلیکسی وغیرہ میں کئی سینسرز موجود ہوتے ہیں۔ آپ کے فون میں کون کون سے سینسرز موجود ہیں اور وہ کیا کام انجام دے رہے ہیں اگر آپ یہ جاننے میں دلچسپی رکھتے ہیں بلکہ تجرباتی طور پر آپ کو اس چیز کو ضرور دیکھنا چاہیے تو اس کے لیے ایک عدد ایپلی کیشن ’’سینسر ملٹی ٹول‘‘ (Sensors Multitool) درکار ہو گی۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

sensors-multitool

اس کی انسٹالیشن کے بعد آپ اپنے فون میں موجود تمام سینسرز اور ان کے کام کی تفصیلات جان سکتے ہیں۔ یہ ایپلی کیشن فی الحال صرف اینڈروئیڈ صارفین کے لیے مفت دستیاب ہے۔ ڈاؤن لوڈ کریں:
www.sensormultitool.com

صرف جی پی ایس ہی نہیں اس میں کمپاس، بیرو میٹر، لائٹ سینسر اور وائی فائی سینسر سمیت تقریباً فون میں موجود تمام سینسرز کے بارے میں جانا جا سکتا ہے۔یہ ایپلی کیشن ہر سینسر کے کام کرنے کی موجودہ حالت اور سابقہ حالت کو دِکھا سکتی ہے۔

ایک تبصرہ
  1. Inoxent Manxoor says

    thanks for these #tips

Comments are closed.