اپنے قریب دستیاب مفت انٹرنیٹ کی تفصیل اب فیس بک سے جانیں
فیس بک نہ صرف دلچسپ فیچرز کے ذریعے اپنے صارفین کے دل جیتنے میں مصروف بلکہ اس کوشش میں بھی ہے کہ دنیا بھر میں زیادہ سے زیادہ لوگ انٹرنیٹ استعمال کرنے کے قابل ہو سکیں۔
اس سلسلے میں فیس بک اس سے قبل دنیا کے کئی ملکوں میں بنیادی مفت انٹرنیٹ فراہم کرنے کا پروگرام بھی شروع کر چکی ہے اور اس کے علاوہ فیس بک لائٹ اور فیس بک مسینجر ڈیٹا سیور کے ذریعے انٹرنیٹ کے کفایتی استعمال کو بھی یقینی بنا رہی ہے۔
اب اس سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے فیس بک کی جانب سے ایک نئے پروگرام کی آزمائش جاری ہے جس کے ذریعے فیس بک صارفین کسی دوسری ایپلی کیشن یا ویب سروس کی بجائے فیس بک ایپلی کیشن کے ہی ذریعے جان سکیں گے کہ ان کے قریب میں مفت انٹرنیٹ کہاں دستیاب ہے۔
New Facebook feature lets you find nearby Wi-Fi https://t.co/X3hYkTPhhD pic.twitter.com/knwZyga5AV
— Matt Navarra ⭐️ (@MattNavarra) November 22, 2016
اس نئے فیچر کو وائی فائی ڈسکوری Wi-Fi Discovery کا نام دیا گیا ہے جو کہ صارف کے قریب میں موجود مفت وائرلیس انٹرنیٹ یا ہاٹ اسپاٹ کو تلاش کر سکے گا۔
NEW on Facebook – Find Wi-Fi pic.twitter.com/vAxPALishp
— Matt Navarra ⭐️ (@MattNavarra) November 22, 2016
اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے آپ کو اپنی لوکیشن سروس کو فعال رکھنا ہو گا اور فیس بک آپ کا موجود مقام جان کر آپ کو بتا سکے گی کہ آپ کے قریب میں مثلاً کسی شاپنگ مال، دکان یا بس اسٹاپ وغیرہ پر مفت انٹرنیٹ دستیاب ہے۔
یہ نیا فیچر ابھی تجرباتی مراحل میں اور چند ممالک کے لیے دستیاب ہے لیکن امید کی جا رہی ہے کہ اگلے ماہ یہ دنیا بھر کے صارفین کے لیے دستیاب ہو گا۔ یقیناً اس نئے فیچر کی بدولت صارفین فیس بک کو استعمال کرنے مزید ترجیح دیں گے۔
Comments are closed.