فیس بک پر خفیہ اور خود بخود ڈیلیٹ ہو جانے والے پیغام کیسے بھیجیں

facebook-secret-message-1بات چیت کو محفوظ بنانے کے لیے فیس بک نے مسینجر ایپلی کیشن میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن پہلے ہی متعارف کرا رکھی ہے لیکن اب فیس بک نے جو نیا فیچر متعارف کرایا ہے اس کے ذریعے ایسے پیغامات بھیجے جا سکتے ہیں جو آپ کے مختص کردہ دورانیے کے بعد خود بخود حذف ہو جاتے ہیں۔

self-destructing پیغامات کا یہ فیچر اینڈروئیڈ اور آئی او ایس دونوں صارفین کے لیے مہیا کر دیا گیا ہے۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے فیس بک مسینجر ایپلی کیشن کھول کر نیا پیغام لکھنے والے بٹن کو منتخب کریں۔

آپ کے دوستوں کی مکمل فہرست کھل جائے گی کہ آپ نیا پیغام کس کو بھیجنا چاہتے ہیں اس کو منتخب کریں۔

اس کے ساتھ ساتھ اگر آپ اوپری دائیں کونے میں دیکھیں تو ایک نیا آئی کن موجود ہو گا۔آئی او ایس میں یہاں Secret لکھا ہو گا جبکہ اینڈروئیڈ میں ایک چھوٹے سے تالے والا سلائیڈ موجود ہو گا۔

facebook-secret-message-2اس سلائیڈ کر کھسکا کر مخالف سائیڈ پر کریں تو مسینجر کا رنگ فوراً بدل جائے گا کیونکہ اب آپ خفیہ پیغام بھیجنے جا رہے جو آپ کے مخصوص کردہ دورانیے کے بعد خود بخود وصول کرنے والے کے فون سے حذف بھی ہو جائے گا۔ اگلی اسکرین پر اسی حوالے سے بتایا جائے گا۔

facebook-secret-message-3OK کے بٹن پر ٹچ کر دیں۔ اس کے بعد جب آپ پیغام لکھیں گے تو بھیجنے سے پہلے یہ طے کرنا ہو گا پیغام دیکھے جانے کے کتنے وقت بعد خود بخود غائب ہو جائے۔

چند سیکنڈز، منٹس یا گھنٹوں کے علاوہ ایک دن کا وقت بھی منتخب کیا جا سکتا ہے۔

جب بھی آپ اس طرح سیکرٹ میسج بھیجنے کے لگیں تو پہلے بمب کے نشان والے آئی کن کے ذریعے اس کے حذف ہو جانے کا وقت ضرور منتخب کر لیں۔

چونکہ یہ خفیہ چیٹ ہے اس لیے مسینجر میں اس کا الگ سے تھریڈ بھی بن جائے گا تاکہ شناخت ہو سکے۔

یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ نمبر 123 میں شائع ہوئی

Comments are closed.