ٹوئٹر پر صرف مخصوص لوگوں کو ذاتی پیغام بھیجنے کی اجازت دیں
ٹوئٹر پر ویسے تو سب کچھ پبلک ہوتا ہے یعنی اسے سب دیکھ سکتے ہیں لیکن براہِ راست پوشیدہ بات چیت کرنے کے لیے ذاتی پیغام بھیجنے کا بندوبست بھی موجود ہے۔ اس کا ایک نقصان یہ ہے کہ ٹوئٹر کا ہر صارف آپ کو پیغام بھیج سکتا ہے۔ اگر آپ چاہیں کہ مخصوص لوگ یا وہ لوگ جنھیں آپ فالو کرتے ہیں صرف وہ آپ کو پیغام بھیج سکیں تو یہ بھی ممکن ہے۔
ذاتی پیغامات کو محدود کرنے کے لیے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ میں لاگ اِن ہو جائیں۔ اس کے بعد اپنی پروفائل تصویر پر کلک کرتے ہوئے سیٹنگز میں آجائیں۔
سیٹنگز میں بائیں طرف موجود مینو میں سے ’’سکیوریٹی اینڈ پرائیویسی‘‘ (Security and Privacy) کے آپشن پر کلک کریں۔
کھلنے والے آپشنز میں سے پرائیویسی کے ذیل میں سب سے نیچے Direct Messages کو دیکھیں۔
اگر آپ تمام ٹوئٹر صارفین کی طرف سے میسج وصول کرنا نہیں چاہتے تو Receive Direct Messages from anyone کے ساتھ موجود چیک باکس کو اَن چیک (Un check) کر دیں۔
Comments are closed.