اسمارٹ فون پر اشتہارات بلاک کریں اور اپنی جاسوسی کو ناکام بنائیں
SurfEasy وی پی این کو حاصل کرنے کے بعد اوپرا (Opera) کمپنی نے اپنے صارفین کے لیے اس حوالے سے کئی مفید سروسز فراہم کی ہیں۔ مثلاً وی پی این کا فیچر اوپرا براؤزر میں پہلے سے شامل رکھا گیا ہے اور اسے اینڈروئیڈ فون کے لیے دستیاب اوپرا براؤزر میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
تاہم اب ’’اوپرا وی پی این‘‘ ایپلی کیشن کو بھی اسمارٹ فونز کے لیے فراہم کر دیا گیا ہے۔
اوپرا وی پی این اینڈروئیڈ کے علاوہ آئی او ایس کے لیے بھی مفت دستیاب ہے۔
اس ایپ کی انسٹالیشن سے آپ اسمارٹ فون پر براؤزنگ کو آسان بنا سکتے ہیں کیونکہ اسمارٹ فون پر ویب سائٹس کے اشتہارات حد سے زیادہ تنگ کرتے ہیں اور صارف باآسانی کسی وائرس کا شکار بن سکتے ہیں۔
اوپرا وی پی این ہر طرح کے اشتہارات کو بلاک کر سکتا ہے، آپ کے موجودہ مقام کو بھی چھپا سکتا اور ویب سائٹس کو آپ کی جاسوسی سے بھی روک سکتا ہے۔
اینڈروئیڈ اور آئی او ایس پر یہ ایپلی کیشن حاصل کرنے کے لیے درج ذیل ربط ملاحظہ کریں:
www.opera.com/apps/vpn
اس ایپلی کیشن میں خاص طور پر صارفین کی سکیوریٹی کو اہمیت دی گئی ہے اس لیے اس کا ایک خاص فیچر Guardian کے نام سے موجود ہے جو ہر وائی فائی کنکشن کی سکیوریٹی جانچ کر اس کی صورت حال بتا سکتا ہے۔
اگر آپ مختلف جگہوں پر مفت وائی فائی کنکشنز سے کنیکٹ ہوتے ہیں تو اس صورت میں اپنے فون اور قیمتی ڈیٹا کی حفاظت کے لیے آپ کے پاس یہ ایپلی کیشن انسٹال ہونا انتہائی ضروری ہے۔
اس کے علاوہ اپنے ذاتی نیٹ ورک پر بھی اس ایپ کا استعمال مفید ثابت ہوتا ہے کیونکہ اسمارٹ فون ایپلی کیشنز بھی آپ کی جاسوسی کرتی ہیں اور انھیں اوپرا وی پی این کے ذریعے اس کام سے باز رکھا جا سکتا ہے۔
یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ نمبر 122 میں شائع ہوئی
after this can we use Facebook Messenger from Saudi Arabia for Calling