پینٹ پروگرام ایک نئے انداز میں آنے کے لیے تیار
ونڈوز میں موجود پینٹ پروگرام سے کون واقف نہیں۔ کمپیوٹر سیکھتے وقت زیادہ تر لوگ ڈرائنگ کرنے کے لیے اسی پروگرام کو استعمال کرتے ہیں۔
اس حوالے سے یہ انتہائی سادہ سا پروگرام ہے جسے آج کل زیادہ تر صرف بچے ہی استعمال کرتے ہوئے پاکستان کا پرچم یا کوئی دوسری تصویر بنانا پسند کرتے ہیں۔
لیکن اب اس سادہ سا سے پروگرام میں بھی بہت بڑی تبدیلی آنے والی ہے۔ جس طرح مائیکروسافٹ نے انٹرنیٹ ایکسپلورر کو جدید براؤزر ایج سے بدل دیا ہے بالکل اسی طرح ونڈوز 10 کے لیے جلد ایک بالکل نیا اور جدید پینٹ پروگرام بھی آنے والا ہے۔ اس پروگرام میں کیا نیا اور کیا خوبیاں ہوں گی یہ جاننے کے لیے نیچے دی گئی وڈیو ملاحظہ فرمائیں:
Comments are closed.