فیس بک کے غیرضروری اشتہارات کو بند کریں

فیس بک چونکہ اس وقت سب سے مقبول ویب سائٹ ہے اور اس کے صارفین کی تعداد سب سے زیادہ ہے اس لیے زیادہ تر کاروباری و غیرکاروباری کمپنیاں اس کے ذریعے اپنی مصنوعات کی تشہیر کرنے کو ترجیح دیتی ہیں۔

 

فیس بک کے ذریعے تشہیری مہم چلانے کے دو بڑے فائدے ہیں۔ پہلا فائدہ تو یہ ہے کہ یہ طریقہ انتہائی سستا ہے۔ کوئی بھی صرف پانچ ڈالر یعنی پانچ سو روپے کی رقم سے بھی بہترین نتائج حاصل کر سکتا ہے۔ دوسرا فائدہ یہ ہے کہ اشتہار بالکل درست بندے کو دکھائے جائیں گے۔ وہ اس طرح کے سبھی لوگوں نے اپنی پروفائل میں اپنی پسند نا پسند کا ذکر کر رکھا ہوتا ہے اس کے علاوہ ان کی دن بھر کی سرگرمیوں سے بھی فیس کو پتا چل جاتا ہے کہ کون کیا پسند اور ناپسند کرتا ہے۔ بس اسی فارمولے کو استعمال کرتے ہوئے آپ کو آپ کی پسند اور ضرورت کے تحت اشتہارات دکھائے جاتے ہیں۔

آج کل آپ نے فیس بک پر یہ بھی دیکھا ہو گا کہ کسی پیج کی مشہوری آپ کی فیس بک فیڈ میں نظر آرہی ہوتی ہے اور اوپر آپ کے دوستوں کے نام بھی لکھے ہوتے ہیں کہ فلاں فلاں اس پیج کو لائیک کر چکا ہے۔

اب اگر کبھی یہ پیج کوئی ایسی چیز شیئر کر دے جو کہ غیر اخلاقی ہو تو اس پیج کو لائیک کرنے والوں کے دوستوں کو بھی اشتہار کی مد میں وہی پوسٹ دکھائی جا رہی ہوتی ہے اور ساتھ میں ان کے دوست کا نام بھی موجود ہوتا ہے کہ اس نے بھی اس پیج کو لائیک کر رکھا ہے۔ یہ صورت حال کافی شرمندگی کا باعث بنتی ہے۔

hide-facebook-targeted-ads-4

جس طرح آپ دوسروں کے نام دیکھ رہے ہیں بالکل اسی طرح آپ کے لائیک کردہ پیجز بھی دوسروں کو آپ کے نام کے ساتھ دکھائے جا رہے ہیں۔
اس طریقہ کار کو ’’ٹارگٹڈ ایڈز‘‘ (Targeted Ads) کہتے ہیں اور آپ نے اپنی پروفائل میں فیس بک کو اس بات کی اجازت بھی دے رکھی ہوتی ہے۔

hide-facebook-targeted-ads-1

چونکہ یہ آپشنز پہلے سے فعال ہوتے ہیں اس لیے آپ کو ان کی خبر نہیں ہوتی۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کو فیس بک فیڈ میں کم سے کم اشتہارات دکھائی دیں اور دوسروں کو بھی آپ کی سرگرمیوں کا کم اندازا ہو تو ان اشتہارات کو آپ باآسانی بند بھی کر سکتے ہیں۔

hide-facebook-targeted-ads-2

اس کے لیے اپنے فیس بک اکاؤنٹ کی سیٹنگز میں جا کر ’’ایڈز‘‘ کے حصے میں آجائیں۔ اگر آپ فیس بک ایپلی کیشن استعمال کر رہے ہیں تو سیٹنگز میں آنے کے بعد ’’اکاؤنٹ سیٹنگز‘‘ میں آجائیں۔ یہاں آپ دیکھیں گے کہ Ads کا حصہ بھی موجود ہے۔ یہاں تفصیلات کو دیکھتے ہوئے آپ چاہیں تو ان اشتہارات کو بند کر سکتے ہیں۔

hide-facebook-targeted-ads-3

Comments are closed.