ہیکروں کے ایک گروہ نے بند ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال کرنے کا طریقہ ڈھونڈ لیا

ٹوئٹر جب کسی صارف کے اکاؤنٹ کو بند کرتا ہے تو اسے واپس بحال کرنا تقریباً ناممکنات میں سے ہے۔ لیکن ہیکروں کے ایک گروہ جو Spain Squad کہلاتا ہے، نے ایک ایسی تکنیک ڈھونڈ نکالی ہے جس کے ذریعے ٹوئٹر کی جانب سے آف لائن کئے گئے اکاؤنٹس کو واپس بحال کیا جاسکتا ہے۔ اس گروہ نے کامیابی سے @DarkNet، @1337 ، @Hell اور @LizardSquad جیسے مردہ اکاؤنٹس کو بحال کرلیا۔ یہ ایسے اکاؤنٹ ہیں جنہیں حاصل کرنے کے لئے لوگ ہزاروں ڈالر خرچ کرسکتے ہیں۔

ziter

یہ بات ابھی تک نامعلوم ہے کہ اس گروہ نے ایسا کیسے کیا۔ لیکن یہ بات حتمی ہے کہ ایسا ٹوئٹر کے نظام میں کسی بگ کی وجہ سے ہے۔ ٹوئٹر ایسے کسی بھی بحال کئے گئے اکاؤنٹ کو دوبارہ بند کرسکتا ہے اور اس نے اسپین اسکوڈ کے بحال کئے گئے اکاؤنٹس کے ساتھ بھی ایسا ہی کیا۔ دوسری جانب اسپین اسکوڈ کا کہنا ہے کہ ان کی دریافت کردہ تکنیک کے ذریعے صرف بند اکاؤنٹ ہی بحال نہیں کئے جاسکتے، بلکہ کسی بھی فعال اکاؤنٹ کا مکمل کنٹرول بھی حاصل کیا جاسکتا ہے اور کسی اکاؤنٹ کو بند بھی کیا جاسکتا ہے۔ تاہم اب تک اسپین اسکوڈ نے صرف بند اکاؤنٹس کو دوبارہ بحال کرنے کی اپنی صلاحیت کا ہی مظاہرہ کیا ہے۔

ایک تبصرہ
  1. M Jawad says

    greatttt

Comments are closed.