مائیکروسافٹ ورڈ میں بھی حساب کتاب کیجیے

جہاں بات ہو حساب کتاب کی تو ایک ہی نام ہمارے ذہن میں آتا ہے اور وہ ہے مائیکروسافٹ ایکسل۔ایکسل ایک اسپریڈ شیٹ ہے جس میں آپ پیچیدہ حساب کتا ب باآسانی کرلیتے ہیں۔ لیکن جمع تفریق اگر مائیکروسافٹ ورڈ میں کرنی ہو تو؟

یہ بات درست ہے کہ مائیکروسافٹ ورڈ کو جمع تفریق کرنے کے لئے نہیں بنایا گیا۔ یہ ایک طاقتور ورڈ پروسیسر ہے لیکن حساب کتاب کے معاملے میں کمزور ہے۔ مگر آپ بنیادی نوعیت کی حساب کتاب مائیکروسافٹ ورڈ میں بھی کرسکتے ہیں۔ اگر آپ نے دو یا دو سے زائد اعداد کو جمع کرنا ہے، تفریق کرنا، ضرب دینا ہے یا کوئی اور حسابی عمل انجام دینا ہے، یہ کام آپ مائیکروسافٹ ورڈ میں بھی کرسکتے ہیں۔

مائیکروسافٹ ورڈ میں یہ سہولت Calculate کی شکل میں موجود ہے۔ آپ کو یہ آپشن اس وقت تک نہیں نظر آئے گا جب تک آپ اسے خود کسی مینو یا رِبن پر شامل نہیں کریں گے۔ ہم یہاں مائیکروسافٹ ورڈ 2013 استعمال کرتے ہوئے آپ کو اسے رِبن میں شامل کرنے کا طریقہ بتائیں گے۔ ورڈ کے پرانے ورژنز میں بھی طریقہ یہی رہتا ہے، لیکن یوزر انٹرفیس مختلف ہوسکتا ہے۔

سب سےپہلے مائیکروسافٹ ورڈ کو کھول کر رِبن پر خالی جگہ دیکھ کر ماؤس سے رائٹ کلک کریں اور کھلنے والے مینو میں سے Customize the Ribbon پر کلک کریں۔ اس کے علاوہ آپ فائل مینو میں سے Option پر بھی کلک کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں کھلنے والی ونڈو میں سے آپ Customize Ribbonپر کلک کریں۔ اب Choose commands from کے تحت موجود ڈراپ ڈاؤن لسٹ میں سے Commands Not in the Ribbon پر کلک کریں۔ اس طرح نیچے موجود کمانڈز کی فہرست میں صرف وہ کمانڈز یا آپشنز ظاہر ہونگے جو کہ رِبن میں موجود نہیں۔ آپ یہاں Calculate تلاش کریں اور اس پر کلک کردیں۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

word-tip-01-01

اب دائیں طرف Customize the Ribbon کے نیچے موجود ڈراپ ڈاؤن لسٹ میں سے Main Tabs منتخب کریں اور اس کے نیچے نظر آنے والے ٹری اسٹرکچر میں سے Home پر کلک کریں۔ اب New Group کے بٹن پر کلک کریں۔ اس گروپ کا نام جو چاہیںر کھ دیں۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑنا۔ آپ دیکھیں گے کہ نیا گروپHome کے نیچے آگیا ہے۔ آخری کام آپ نے یہ کرنا ہے کہ Add کے بٹن پر کلک کردیں۔ اس کے ساتھ ہی Tools Calculate نامی ایک بٹن آپ کو رِبن میں نظر آنا شروع ہوجائے گا۔

word-tip-01-02

اب آپ اپنے ڈاکیومنٹ میں 2+2+3 یا کوئی اور ریاضیاتی عمل ترکیب لکھیں، اسے منتخب کریں اور Tools Calculateکے بٹن پر کلک کریں۔ جواب کلپ بورڈ پر کاپی ہوجائے گا جسے آپ کہیں بھی پیسٹ کرسکتے ہیں۔
(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ جولائی 2016 میں شائع ہوئی)

Comments are closed.