گوگل اب خود بتائے گا کہ ایپلی کیشن اشتہار دکھائے گی یا نہیں

Photo: techcrunch.com

جب آپ گوگل پلے اسٹور سے کوئی ایپلی کیشن نصب کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو گوگل آپ کو بعض اوقات مطلع کرتا ہے کہ اس ایپلی کیشن میں in-app purchase بھی کی جاسکتی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوتاہے کہ ویسے تو یہ ایپلی کیشن استعمال کے لئے مفت ہے مگر اس کے بعض ایڈوانس فیچرز استعمال کرنے کے لیے قیمت ادا کرنی پڑتی ہے۔

مثال کے طور پر سب وے سرفر کھیلتے ہوئے آپ کو اگر کوئی چیز حاصل کرنے کے لئے سکے چاہئے تو آپ حسب منشاء سکے رقم ادا کرکے خرید سکتے ہیں۔ اس طریقے سے ایپلی کیشن بنانے والے خاصی کمائی کرلیتے ہیں۔ لیکن گوگل اس معاملے میں آپ کو ایپلی کیشن انسٹال کرتے وقت ہی خبردار کر رہا ہوتا ہے کہ اس ایپلی کیشن میں خریداری کا سلسلہ موجود ہے۔

googleplay-inapp-purchase

اس کے علاوہ ایپلی کیشن ڈیویلپر اپنی ایپلی کیشنز سے مزید پیسے کمانے کے لئے ان میں اشتہارات بھی شامل کردیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل پلے اسٹور پیرینٹل کنٹرول کے ذریعے اپنے بچوں کو نازیبا ایپلی کیشنز سے بچائیں

لیکن اب سے پہلے تک جب بھی کئی صارف ایسی کسی ایپلی کیشن کو نصب کرنے کی کوشش کرتا تھا تو اسے اس حوالے سے نہیں بتایا جاتا تھا کہ آیا یہ ایپلی کیشن اشتہار دکھائے گی یا نہیں۔ ڈویلپر بھی اپنی ایپلی کیشن کے تعارف میں اشتہارات کے بارے خاموشی اختیار کرتے ہیں۔

لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔ گوگل پلے سٹور پر ہی صارفین کو بتائے گا کہ جو ایپلی کیشن وہ انسٹال کر رہے ہیں، اس میں اشتہارات دکھائے جائیں گے یا نہیں۔

googleplay-inapp-ads

اس طرح صارفین بہتر طور پر فیصلہ کر سکیں گے کہ وہ اس ایپلی کیشن کو انسٹال کریں یا نہیں۔ پہلے سے ہی اشتہارات کے بارے میں پتہ چلنے سے صارفین بہت سی ایپلی کیشن کو انسٹال کرنے کا فیصلہ ترک کر سکتے ہیں۔

(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ جولائی 2016 میں شائع ہوئی)

Comments are closed.