نازیبا مناظر نشر کرنے پر پیمرا کا جیو ٹی کو شوکاز نوٹس
ایکسپریس ٹریبیون پر نشر ہونے والی خبر کے مطابق پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے منگل کے دن جیو ٹی وی پر نشر ہونے والے عامر لیاقت کے شو میں نازیبا حرکات کی وجہ سے جیو ٹی وی کو شوکاز نوٹس بھیج دیا ہے۔
جیو کے عامر لیاقت کے پروگرام میں گالی نشر ہونے پر پیمرا کا 21 جون 2016 تک جوابدہی کا حکم pic.twitter.com/SxYKFc1q4i
— Report PEMRA (@reportpemra) June 14, 2016
عامر لیاقت جیو ٹی وی پر رمضان ٹرانمشن کے طور پر نیلام گھر شو کے میزبانی کرتے ہیں۔
13 جون کو نشر ہونے شو کے دوران خواتین میں لڑائی کا مقابلہ کرایا گیا جس میں خواتین نے نازیبا زبان استعمال کی جبکہ لڑکی کے خودکشی کرنے کا منظر بھی دکھایا گیا۔
اس کے علاوہ شو کے دوران عامر لیاقت بھی عجیب و غریب حرکتیں کرتے پائے گئے۔
https://twitter.com/_788WAQAS/status/742457578182021120
پیمرا نے قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی پر جیو ٹی وی کو شوکاز نوٹس بھیج کر ان معاملات کی وضاحت طلب کر لی ہے۔
اس قبل عامر لیاقت اپنے شو کی تشہیر کے لیے پاکستان فوج کی وردی استعمال کر چکے ہیں جس پر آرمی افسران نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا تھا۔
Comments are closed.