وائی فائی ہاٹ اسپاٹ بنائیے
اپنے کمپیوٹر پر چلنے والے انٹرنیٹ کو آپ وائی فائی ہاٹ اسپاٹ میں بدل کر وائی فائی کی حامل دیگر ڈیوائسز پر بھی نیٹ استعمال کر سکتے ہیں۔ وائی فائی ہاٹ اسپاٹ بنانے کے لیے سب سے پہلے کنیکٹی فائی سافٹ ویئر کا نام ذہن میں آتا ہے، لیکن یہ سافٹ ویئر صرف ونڈوز سیون کے ساتھ کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اگر آپ ونڈوز ایکس پی یا وستا کے لیے کسی ایسے سافٹ ویئر کی تلاش میں تھے تو WiFi HotSpot Creator آزمائیں۔ یہ سافٹ ویئر ونڈوز سیون پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کی خاص بات اس کا بالکل مفت دستیاب ہونا ہے۔ اس لیے اس پر کنیکٹی فائی کے مفت ورژن کی طرح کوئی پابندیاں نہیں ہیں۔ اس کے ذریعے ہاٹ اسپاٹ بنا کر آپ جتنے چاہے یوزرز اس پر کنیکٹ کر سکتے ہیں۔
کنیکٹی فائی ونڈوز ایکس پی پر بھی چلتا ہے! میں نے خود چیک کیا ہے