فیس بک کا موبائل ویب ایپ پر میسجنگ فیچر کے خاتمے کا اعلان
موبائل فون پر اکثر لوگ فیس بک کی ایپلی کیشن کے ساتھ ساتھ ویب براؤزر میں بھی فیس بک استعمال کرتے ہیں۔ دراصل فیس بک کی ایپلی کیشن میں ذاتی پیغامات نہیں پڑھے جا سکتے لیکن ویب میں پیغامات پڑھنے کی سہولت موجود ہوتی ہے۔ لیکن اب فیس بک نے اعلان کیا ہے کہ جلد اس سہولت کا خاتمہ کیا جا رہا ہے۔
فیس بک پیغامات پڑھنے کے لیے میسنجر ایپلی کیشن استعمال کی جاتی ہے لیکن صارفین اس کو انسٹال کرنے سے بچنے کے لیے فیس بک ویب کا استعمال کرتے تھے لیکن اب انھیں لامحالہ مسینجر ایپلی کیشن انسٹال کرنا ہی ہو گی۔ یعنی اسمارٹ فون پر ذاتی پیغامات پڑھنے کے لیے اس کے علاوہ کوئی اور چارہ نہیں ہو گا۔ اس سے یہ بھی اندازا ہوتا ہے کہ فیس بک دراصل صارفین کو زبردستی میسنجر کی طرف دھکیلنا چاہتی ہے تاکہ اس کے صارفین کی تعداد بھی بڑھ سکے۔
فیس بک اپنی مسینجر ایپلی کیشن کو بھی مفید بنانے کے لیے ہر ممکنہ کوشش کر رہی ہے۔ جلد اس میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن بھی متعارف کرائی جائے گی تاکہ وٹس ایپ کی طرح فیس بک میسنجر کے پیغامات بھی ہیکنگ سے محفوظ رہیں۔ اس کے علاوہ چیٹس کو دلچسپ بنانے کے لیے میسنجر میں کئی نئی ایموجیز شامل کی گئی ہیں جبکہ پرانی کو دوبارہ ڈیزائن کر کے شامل کیا گیا ہے۔
Comments are closed.