یو ایس بی ری ڈائریکٹر کلائنٹ – یو ایس بی تک ریموٹ ایکسس
نیٹ ورک پر موجود کسی سسٹم کی ڈرائیوز تک رسائی تو حاصل کی جا سکتی ہے لیکن لیکن اگر اس سسٹم میں یو ایس بی فلیش ڈرائیو لگی ہو تو آپ اسے ایکسیس نہیں کر سکتے۔ اس کے علاوہ اگر آپ کے پاس یو ایس بی پورٹ بلاک یا خراب ہے تو آپ اسے کسی دوسرے کمپیوٹر پر لگا کر اپنے سسٹم سے اس تک براہ راست نہیں پہنچ سکتے۔
اگر آپ بھی اس مسئلے کے حل کی تلاش میں تھے تو USB Redirector استعمال کریں۔ یہ سافٹ ویئر اس کے علاوہ بھی کئی اہم فیچرز کا حامل ہے۔ اس کا سب سے بہترین فیچر یہ ہے کہ اس کی مدد سے آپ یو ایس بی فلیش ڈرائیو کو انٹرنیٹ کے ذریعے بھی قابل رسائی بنا سکتے ہیں۔
جس سسٹم پر یو ایس بی فلیش ڈرائیو لگی ہو اس پر یہ سافٹ ویئر انسٹال کریں۔ اس کے بعد آپ اس یو ایس بی فلیش ڈرائیو کو جہاں سے ایکسیس کرنا چاہتے ہیں اس سسٹم پر بھی اسے انسٹال کریں۔ یہ سافٹ ویئر انٹرنیٹ کے ذریعے آپ کو اس یو ایس بی فلیش ڈرائیو تک ریموٹلی ایکسیس فراہم کرتا ہے۔
Comments are closed.