لینوو نے پاکستان میں اپنا نیا اسمارٹ فون کے 5پلس متعارف کرادیا
لینوو (Lenovo) نے پاکستان میں اپنا نیا اسمارٹ فون کے فائیو پلس (K5 Plus) متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے، یہ اسمارٹ فون پاکستان بھر کے ریٹیل اسٹورز میں دستیاب ہوگا ۔ یہ اسمارٹ فون میوزک اور انٹر ٹینمنٹ کا شوق رکھنے والے افراد کو خاص طور پر پسند آئے گا۔ اس میں 5 انچ چوڑا ایف ایچ ڈی ڈسپلے ہے جبکہ اس میں طاقتور کوالکم اسنیپ ڈریگن کے 616 اوکٹا کور پروسیسر نصب ہے۔ یہ آسانی سے تبدیل ہونے والی 2750 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ 16 جی بی بلٹ ان میموری (32 جی بی تک اضافی) کے ذریعے رواں، تیزرفتار کارکردگی اور بوقت ضرورت بلاتعطل ملٹی میڈیا کے استعمال کی سہولت فراہم کرتا ہے۔لینوو K5 Plus میں ڈولبی ایٹموس (Dolby Atmos) ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے جو کہ انتہائی شاندار آواز پیدا کرتی ہے۔ اس میں 13 ایم پی کا آٹو فوکس بیک کیمرا اور 5 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرا نصب کیا گیا ہے تاکہ بہترین تصاویر لی جاسکیں۔المونیم جیسا نظر آنے والا یہ اسمارٹ فون 8.2 ملی میٹر پتلا اور 142 گرام وزنی ہے اور سنہرے اور چاندی جیسے رنگوں میں دستیاب ہے۔
لینوو کے جدید ترین اسمارٹ فونز کے بارے میں لینوو مڈل ایسٹ کے جنرل منیجر برائے اسمارٹ فونز شیری شمس نے بتایا، ‘ہمیں لینوو K5 Plusپاکستان میں متعارف کرانے اور بڑے پیمانے پر عوام تک رسائی پر انتہائی خوش ہیں۔ بہت سے نوجوان پاکستانی موویز اور میوزک سے لطف اندوز ہونے کے لئے اسمارٹ فونز پر انحصار کرتے ہیں اور ان کو ایسی ڈیوائس کی ضرورت ہوتی ہے جو کم قیمت ہونے کے ساتھ اسٹائلش ہو اور بہترین انداز سے سنیما جیسے استعمال کی سہولت فراہم کرے۔ ‘ لینوو K5 Plusکی ریٹیل قیمت 23 ہزار 500 روپے ہے۔
مارکیٹ میں دستیاب دیگر اسمارٹ فونز سے موازنہ کر سکیں تو خریداری کا فیصلہ کرنے میں آسانی رہے گی!